Maktaba Wahhabi

248 - 325
بلند ذات کو بہتان وکذب سے صاف کرتے ہیں ‘وہ سچی محبت کرتے ہیں۔آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم نے تو ان لوگوں کو مبارک باد دی ہے جو امت کے ذہنی واعتقادی بگاڑ کی اصلاح کریں ‘اور دین میں داخل کی گئی نئی نئی باتوں کی تردید کرکے دین کو اصلی حالت میں رکھنے کی کوشش کریں ‘اور سُنّت صحیحہ کی تعلیم واشاعت میں مصروف ہوں۔اﷲاور اس کے رسول کی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم ان کی طرف منسوب کی جانے والی من گھڑت باتوں کا کھوج لگائیں اور ان کے حقیقی اقوال واحکام کو عام کریں ‘اور دین وشریعت کو شرک وبدعت اور رسوم وخرافات سے پاک کریں۔ اِذَا اَعْيَتْكُمُ الْاُمُوْر ۸۔ ’’جب مشاغل تم کو عاجز کردیں تو قبر والوں سے مدد طلب کرو۔‘‘ یہ جملہ پھڑھئے اور مسلمانوں میں پھیلائی گئی جہالت کا ماتم کیجئے۔جہالت اور تعصب اور دنیا کما نے کی حرص نے لوگوں کو اس قدر اندھا اور بے عقل بنادیا ہے کہ وہ اسلام کی بنیادی تعلیمات ‘قرآن کی روشن آیات اور آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم کی واضح ہدایات کا بھی مذاق اڑاتے ہیں۔اﷲاور اس کے رسول کے کلام میں تضاد نہیں۔ اول تومردے سنتے نہیں ‘وہ ہمیں مدد کس طرح پہنچائیں گے؟وہ توخود ہماری دعاؤں کے محتاج ہیں۔نیز اﷲکا ارشاد ہے ؛ اَمَّنْ یُجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَیَکْشِفُ السُّوْٓئَ ’’(کون ہے جو بے قرار کی
Flag Counter