Maktaba Wahhabi

247 - 325
ہیں کہ محبت رسول میں ہم ان سے زیادہ سخت اور جذباتی ہیں اور ہم اس شخص کو مسلمان ہی نہیں سمجھتے جو ایک نقطے کے برابر بھی توہین رسول کا مرتکب ہے ‘بلکہ ایسے شخص کا لاالہ الااﷲبھی پڑھنا بے سود ہے۔اس لئے کہ رسول کی کامل محبت دراصل اﷲکی محبت ہے۔اور(معاذ اﷲ)آنحضرت سے نفرت دراصل اللّٰہ سے نفرت کرنی ہے اور جو شخص اس درجہ پر پہنچ جائے اس کا دین وملت سے کوئی تعلق نہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے بارے میں ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ وہ جان ومال اور آل واولاد سب سے زیادہ عزیز ہونی چاہئے۔اگر کسی کو اﷲورسول اس کی جان ومال اور اہل وعیال سے زیادہ عزیز نہیں ہیں تو اس کا ایمان معتبر نہیں۔لیکن محبت رسول اطاعت کے بغیر ممکن نہیں۔اﷲکے رسول جس بات کا حکم دیں اس پر عمل کرنا اور جس سے منع کریں اس سے رک جانا ہی محبت ہے۔ ہم تمام اہل ایمان سے پوچھتے ہیں کہ کیا باطل روایات اورموضوع ومنکر احادیث پر اعتقاد رکھنا ‘ان کی اشاعت کرنا ان پر عمل کرنا بھی محبت رسول ہے؟یا ان کی توہین!محبت کا تقاضا تو یہ ہے کہ ان کی طرف منسوب کی جانے والی تمام غلط باتوں کو رد کیا جائے ‘اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے مشہور کی جانے والی جھوٹی باتوں کی قلعی کھولی جائے اور لوگوں کو اس سے روکا جائے۔آپ خود ہی فیصلہ کرلیں کہ جو لوگ شرک وبدعات کو اﷲاور اس کے رسول کا نام لے کر پھیلاتے ہیں وہ محبت کرتے ہیں یا جوان کی تردید کرکے اﷲاور اس کے رسول کی مقدس اور
Flag Counter