Maktaba Wahhabi

249 - 325
فریاد پوری کرتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور اس کی تکلیف دور کرتا ہے۔‘‘ (اس آیت میں تو اﷲنے مصیبت زدہ کی فریاد سں نے کی خود بشارت دی ہے جب کہ اوپر والی روایت میں مردوں سے سہارا لینے کا حکم دیا گیا ہے ‘اﷲکا تو ارشاد ہے۔) اُدْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْٓ لَکُمْ ’’مجھے پکارو‘میں تمہاری پکار سنوں گا۔‘‘ (اور اس روایت میں قبر والوں سے مددمانگنے کا حکم دیا گیا ہے۔اﷲکا تو ارشاد ہے۔ وَاِذَا سَاَلَکَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَاِنِّیْ قَرِیْبٌ ’’جب میری بابت بندے آپ سے پوچھیں تو میں ان کی پکار سنتا اور قبول کرتا ہوں۔‘‘ اُجِیْبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ ’’جب پکارنے والے مجھے پکارتے ہیں تو میں ان کی پکار کو سنتا اور قبول کرتا ہوں۔‘‘ اﷲتو اپنے بندوں کو حکم دیتا ہے کہ بندے ہر حال میں اپنے مولیٰ کوپکاریں اور اس روایت میں قبر والوں سے مددمانگنے اور سہار الینے کا حکم ہے۔ ہر صاحب عقل سمجھ سکتا ہے کہ یہ ایک جھوٹی اورمن گھڑت روایت ہے جو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے ٹکرارہی ہے۔
Flag Counter