Maktaba Wahhabi

137 - 325
جس کے ذریعہ بندے اللہ سےاپنی مغفرت کرا سکیں۔اور وہ یہ ہے کہ جو لوگ حکم الہٰی کے مطابق رسول کی اطاعت کریں گے ان کے لیے اللہ کے یہاں بلند درجات ہیں۔اورجو لوگ خود پر ظلم کر کے نافرمانی کریں گے تو ان کے لیے اللہ نے استغفار کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔وہ جب بھی اللہ کی طرف رجوع کریں گے اللہ کو تواب اور رحیم پائیں گے جیساکہ اللہ کا ارشاد ہے: وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰہَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللّٰہَ تَوَّابًا رَحِيمًا ’’اورجب انہوں نےاپنی جانوں پر ظلم کیا تھا تو ایسا کیوں نہیں کہا کہ اللہ سے استغفار کرتے اور رسول بھی ان کے لیے استغفار کرتا تو وہ اللہ کو تواب و رحیم پاتے۔‘‘ اور وہ اس طرح سے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علی وسلم کے پاس آتے اور آپ کی مجلس میں اللہ سے معافی کے طلب گار ہوتے اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علی وسلم سے بھی درخواست کرتے کہ آپ بھی ان کے لیے اللہ سے استغفار کریں تو ان کا اور رسول کا استغفار دونوں ان کی توبہ کی قبولیت اور رحمت الہٰی کا سبب بنتے۔ اس آیت سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں دو وسیلوں کی طرف رہنمائی کی ہے جو ان کے توبہ کی قبولیت اور رحمت الہٰی کے حصول کا ذریعہ ہیں۔ اول:رسول اللہ صلی اللہ علی وسلم کی مجلس میں ان کا خود اللہ سے استغفار کرن۔ دوم:اللہ کے رسول سے درخواست کرنا کہ آپ صلی اللہ علی وسلم بھی ان کے لیے اللہ سے
Flag Counter