Maktaba Wahhabi

169 - 325
صفوان نے اپنے لئے فرشتوں کی دعا کو وسیلہ بنایا۔معلوم ہوا کہ مومن کی دعا اپنے بھائی کے لئے مشروع وسیلہ ہے ‘اور صحابہ کرام رضی ا ﷲعنہم میں اس کا رواج عام تھا۔ حضرت اُمّ سلیم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کو حضرت انس رضی اللہ عنہ کے لئے وسیلہ بنایا۔مرگی کی مریض عورت نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کو وسیلہ بنایا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اویس قرنی کی دعا کو وسیلہ بنانے کا حکم دیا تھا۔ اس طرح اس مضمون کی متعدد احادیث کا خلاصہ آپ کے سامنے پیش کردیا گیا جس سے اس مشروع وسیلہ کی وضاحت کما حقہ ہوگئی۔مشروع وسیلے کی تینوں اقسام کا تفصیل سے ذکر کردیا گیا اور استطاعت بھر اس کی مشروعیت کا ثبوت پیش کردیا گیا ہے ‘ اﷲتعالیٰ قبول فرمائے۔آمین
Flag Counter