Maktaba Wahhabi

171 - 325
کے لئے مجبور ہوں گے اور جب دلائل محمدیہ اور براہین مصطفویہ کی طاقت وزور کے سامنے اپنے کمزوروبُودے تصورات کی بے وقعتی کا مشاہدہ کریں گے تو وہ مشروع وسیلہ کی اسی روشن اور حق وہدایت سے معمور شاہراہ پر چل پڑیں گے۔ اور جولوگ مشروع وسیلہ پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس کے دلائل پڑھ کر مزید اطمینان حاصل کریں گے۔ان کے قلوب حق کے نور سے مزید روشن ہوں گے۔اور انہیں مشروع وسیلہ کی حقانیت ومقبولیت پر اور زیادہ جماؤ اور رسوخ حاصل ہوگا اور وہ اپنے ان بھائیوں کی طرح محبت اور جوش کے ساتھ لپکیں گے جنہوں نے مشروع وسیلہ کے ایمان افروز دلائل پڑھ کر اپنے قلوب کو روشن کیا اور حق کی اسی شاہراہ پر چل پڑے جس پر یہ پہلے سے چلتے آرہے تھے اور دونوں مل کر حق وہدایت کے لئے توفیق پانے پر اﷲکا شکر ادا کریں گے۔ بس اس کتاب کی تالیف کا حقیقی مقصد ہی یہ ہے کہ امت مسلمہ کی صف بندی کی جائے اور حق ہدایت کے مرکز پر سب کو جمع کیا جائے اور امت محمدیہ کے انتشار وافتراق کو ختم کرکے سب میں ’’ایک امت‘‘ہونے کاجذبہ پیدا کیاجائے اور غلط عقائد کی بنیاد پر خودساختہ دلائل کی آڑ لے کر جو لوگ امت مسلمہ میں اختلاف وگروہ بندی پیدا کررہے ہیں ان کا منہ بند کیا جائے۔اﷲکا فضل وکرم ہے کہ اس نے اس دین کی حفاظت کا انتظام کیا ہے اور حق کی راہ خوب روشن کردی ہے جن کی آنکھیں کھلی ہوں گی وہ نور حق کی روشنی میں صراط مستقیم پر ہی چلیں گے ور جو ضد اور ہٹ پر قائم رہیں گے ان سب کے لئے خسران وضلال کے سوا کچھ نہیں۔
Flag Counter