Maktaba Wahhabi

179 - 325
درمیان واسطہ ہونا ضروری ہے ‘کیونکہ ہم اس کے بغیر اﷲتک نہیں پہنچ سکتے۔‘‘ اس کا جواب حضرت شیخ الاسلام نے یہ دیا: ’’الحمدﷲرب العالمین!اگر سائل نے واسطہ یہ مراد یہ لی ہے کہ ایسا واسطہ ضروری ہے جو ہمیں اﷲکا حکم پہنچائے تو یہ حق اور درست ہے۔اس لئے کہ لوگ نہیں جانتے کہ اﷲکی مرضی اور پسند کیا ہے؟کس چیز کا اس نے حکم دیا اور کس سے منع کیا؟اور اپنے دوستوں کے لئے کیا انعام واکرام تیار کررکھا ہے ‘اور اپنے دشمنوں کے لئے کس عذاب کا وعدہ کیا ہے؟لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ اﷲاپنے کس اسماء حسنیٰ اور صفات علیا کا حق دار ہے جن کو جاں نے سے عقل عاجز ہے۔یہ سب باتیں صرف انہیں رسولوں کے ذریعہ معلوم ہوسکتی ہیں جنہیں اﷲنے اپنے بندوں کی طرف بھیجا ہے۔تو جو لوگ رسولوں پر ایمان لاتے ہیں ‘ان کی اتباع کرتے ہیں ‘وہ ہدایت پر ہیں۔انہیں اﷲاپنے نزدیک کرتا ہے‘ان کے درجات بلند کرتا ہے ‘انہیں دنیا وآخرت میں عزت دیتا ہے ‘اور جو لوگ رسولوں کی مخالفت کرتے ہیں ‘وہ ملعون ہیں ‘اپنے رب سے دور اور محروم ہیں۔ لیکن اگر سائل کی مراد واسطہ سے یہ ہے کہ یہ واسطہ نفع حاصل کرنے ‘نقصان دورکرانے کے لئے ہے۔مثلاً یہ واسطہ لوگوں کو روزی دلانے ‘ان کی مدد اور ہدایت کے لئے ہے اور اسی کا لوگ ان سے سوال کرتے ہیں اور اسی کے لئے
Flag Counter