Maktaba Wahhabi

251 - 325
(۴) کیا خواب کی بھی دین میں کوئی اصولی حیثیت ہے اور وہ کیا دلیل بن سکتے ہیں؟ (۵) اس حدیث میں جس شخص کا ذکر ہے کہ اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے امت کیلئے بارش طلب کرنے کی درخواست کی تھی وہ بلال رضی اﷲعنہ بن حارث ہیں یا نہیں؟ (۶) جب صحابی شریعت کی مخالفت کرے تو تو ان کی اس مخالف بات کی اتباع جائز ہے یا اس کو چھوڑ کر شریعت کی اتباع کی جائے؟ (۷) اگر یہ بات ثابت ہوجائے کہ بلال رضی اللہ عنہ بن حارث کا اس حدیث سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ تو کوئی مجہول شخص ہے تو اس کے بعد اس کے اس عمل کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟ (۸) سند کے اعتبار سے اس واقعہ کی تحقیق! اب ہم سلسلہ وار تمام سوالات پر غور کرتے ہیں۔ ۱۔ استسقاء یہ ہے کہ کسی زندہ صالح شخص سے درخواست کی جائے کہ وہ بارش کے لئے اﷲسے دعاکرے جس سے شہر اوربندگان اﷲسیراب ہوجائیں۔چنانچہ وہ مرد صالح دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے اور لوگ اس کی دعا پر آمین کہیں۔مشروع وسیلہ کی بحث میں ہم نے مومن کی دعا کے وسیلہ کے ذکر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے استسقاء اور آپ کی وفات کے بعد آپ کی امت کے استسقاء کابیان مفصل کرچکے ہیں ‘وہیں یہ بحث دوبارہ دیکھ لینی چاہئے۔
Flag Counter