Maktaba Wahhabi

18 - 868
ٍمقدمۃ الکتاب خاتون اسلامی کی ظاہری مکارانہ حمایت کے پیچھے مغربی خفیہ سازش و منصوبہ بندی تمام تعریفیں اللہ کے لیے۔ ہم اسی کی حمد کرتے اور اسی سے مدد چاہتے ہیں۔ ( اپنی تقصیرات پر ) اس سے معافی کے طلب گار ہیں اور اپنے نفسوں کی شرارتوں اور برےاعمال کے وبال سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں ۔جسے اللہ ہدایت دے دے اسے کوئی بچلا نہیں سکتا،اور جسے وہ بچلا دے اس کے لیے کہیں کوئی ہادی و رہنما نہیں ہے ۔میں گواہی دیتا ہوں کہ ایک اللہ کےعلاوہ کوئی معبود برحق نہیں۔ وہ اکیلا ہے۔ اس کا کوئی ساجھی نہیں،اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں ۔ ﴿ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ ﴾ ’’اے ایمان والو!اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جیسے کہ اس کا حق ہے۔ اور تمہیں ہرگز موت نہ آئے مگر اس حال کہ میں تم مسلمان ہو۔‘‘ ( آل عمران:3؍ 101) ﴿ يَاأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا﴾ (النساء:4؍ 1) ’’اے لوگو!اپنے رب کا تقویٰ اختیار کر و جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوڑا بنایا اور پھر ان دونوں سے بہت سے مرد اورعورتیں پھیلا دیئے۔اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جس کے نام سے تم سوال کرتے ہو۔ اور اپنے قرابت داروں کا بھی ( خیال رکھو)۔ بلاشبہ اللہ تمہارا نگران ہے ۔‘‘ ﴿ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا () يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا﴾ (الاجزاب:33؍ 70۔71) ’’ اے ایمان والو!اللہ کا تقویٰ اختیارکرو اور بات ہمیشہ صاف اور سیدھی کیا کرو۔( اس سے اللہ تمہارے اعمال کی اصلاح فرما دے گا اور تمہاری فروگزاشتیں معاف فرما دے گا او رجس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت اختیار کر لی،بلاشبہ وہ ایک عظیم کامیابی سے ہمکنار ہوا۔‘‘ امام بعد!بلاشبہ سب سے بڑھ کر سچی بات کتاب اللہ کی اور بہترین نمونہ سیرت محمدیہ میں ہے ۔سب سے برے کام و ہ ہیں جو ( دین میں ) نئے نکالے جائیں ۔( دین میں) ہر نیا کام بدعت کہلاتا ہے۔ ہر بدعت گمراہی۔
Flag Counter