Maktaba Wahhabi

750 - 868
دور رکھے۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال:عورت کے لیے ملازمت اور کام کرنے کا کیا حکم ہے اور اسے کن میدانوں اور شعبوں میں کام کرنا جائز ہے؟ جواب:اس بات میں کسی کو اختلاف نہیں ہے کہ عورت کام کر سکتی ہے (یا ملازمت بھی کر سکتی ہے) مگر بحث اس میں ہے کہ وہ کون سے شعبے ہیں جہاں وہ کام کرے۔عورت کو چاہیے کہ ایسے کام اختیار کرے جو ایک خاتون اپنے شوہر اور خاندان کے گھر میں کرتی ہے۔مثلا کھانا پکانا،آٹا گوندھنا،روٹی پکانا،گھر کی جھاڑ پونچھ اور صفائی کرنا،کپڑے دھونا اور اسی طرح کے دیگر کام جن میں خاندان کی خدمت اور ان کا تعاون ہوتا ہے۔اور اس کے لیے یہ بھی ممکن ہے معلمی کر لے،خریدوفروخت بھی کر سکتی ہے،کپڑے بننا اور ان کی رنگائی کا کام بھی ہو سکتا ہے،کپڑوں کی سلائی یا اون کا تنا وغیرہ بھی ہو سکتا ہے،بشرطیکہ ان کاموں میں کوئی شرعی مخالفت نہ ہوتی ہو کہ کسی اجنبی اور غیر محرم کے ساتھ مخالطت یا خلوت ہو۔ان اختلاطات سے بڑے فتنے اٹھتے ہیں اور ایسے نقصانات سامنے آتے ہیں جو اس کی اپنی ذات یا اس کے خاندان کے لیے ضرر رساں ہو سکتے ہیں۔اور ان کاموں میں ضروری ہے کہ عورت اپنے گھر والوں کی رضا مندی سے یہ اختیار کرے،اور اس طرح سے کہ اس کی گھریلو ذمہ داریاں متاثر نہ ہوں یا پھر اپنے لیے کسی قائم مقام اور نائب کا انتظام و اہتمام کرے۔(مجلس افتاء) سوال:ایک عورت جو کسی کمپنی میں کام کرتی ہے،اسے سالانہ اور اتفاقی رخصتیں ملتی ہیں اور ساتھ ہی وہ وضع حمل کی رخصت بھی لیتی ہے،تو ان رخصتوں کا کیا حکم ہے؟ جواب:اس میں اس پر کچھ نہیں ہے،قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔(محمد بن عبدالمقصود) سوال:کیا بنک کی ملازمت سے پنشن لینا جائز ہے؟ جواب:اس بات سے قطع نظر کہ آدمی پنشن لینے سے پہلے کسی قسم کا کام کرتا تھا،محض پنشن لینا حرام نہیں ہے۔پنشن دراصل وہ تعاون ہے جو حکومت اپنے سن رسیدہ ملازموں کو دیتی ہے جب وہ کام کے اہل نہیں رہتے،اور اس کے لیے بالعموم ساٹھ سال کی عمر مقرر ہے۔الغرض پنشن وصول کر لینا جائز ہے۔اور پنشن دراصل دوران ملازمت آدمی کی تنخواہ کا ایک حصہ ہوتی ہے،جو اس دور میں کاٹ لی جاتی ہے،اور پھر وہ حکومت کے مرکزی خزانے میں جمع ہوتی رہتی ہے۔لہذا یہ آدمی بنک سے پنشن نہیں لے رہا ہے،بلکہ حکومت ادارے کی طرف سے لے رہا ہے۔اور حکومتی اموال میں کچھ تو حرام ہوتے ہیں،اور بہت سے ایسے ہوتے ہیں جن میں حلال مال غالب ہوتا ہے،جیسے کہ پٹرول اور گیس وغیرہ کی کمپنیاں ہیں۔(محمد بن عبدالمقصود) عورت کی آواز سوال:عورت کا پارچہ فروش کے ساتھ باتیں کرنا کیسا ہے؟ ہم چاہتے ہیں کہ اس بارے میں خواتین کے لیے
Flag Counter