Maktaba Wahhabi

26 - 868
رشید رضا مصر سے شائع کیا کرتے تھے ۔ تالیفات:.... آپ کی تالیفات کی فہرست طویل ہے جبکہ اولین تالف ’’تحذیر الساجد من اتخاذ القبور المساجد‘‘ ہے۔ جو عقیدہ کے ایک اہم اور نازک موضوع پر مشتمل ہے ۔آپ نے اس میں کتاب وسنت کے دلائل کے علاوہ مذہبی آراء کے تقابل سےموضوع کو خوب نکھارا ہے ۔ فن حدیث میں آپ کا پہلا یہ کام تھا کہ آپ نے حافظ عراقی رحمہ اللہ کی ’’المغنی عن حمل الاسفار فی الاسفار فی تخریج ما فی الاحیاء من الاخبار ‘‘ نقل کی اور اس پر اپنے تعلیقات بھی دیے ۔تخریج حدیث سے متعلق آپ کا اولین کام ’’الروض النضیر فی ترتیب و تخریج معجم الطبرانی الصغیر ‘‘ ہے ۔مگر یہ کتاب تاحال مخطوط ہے ۔ دعوتی میدان میں آپ کی کارگزاری خاصی طویل اور علمی خدمات سے بھر پور ہے اور اس دوران پیش کیے جانے والے علمی خطابات کی ایک بڑی تعداد کیسٹوں کی صورت میں محفوظ ہے ۔ آپ کی عظیم علمی خدمات او رعلم حدیث میں تحقیقات کا اعتراف کرتے ہوئے آپ کو 1419ھ ؍ 1999ء میں شاہ فیصل عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ وفات:22؍ جمادی الثانیہ 1420ھ مطابق 2؍ اکتوبر 1999ء کو ہفتہ کے روز آپ کا وقت موعود آ گیا اور عالم اسلام آپ کے وجود مسعود سے محروم ہو گیا ۔عشاء کی نماز کے بعد آپ کی تدفین عمل میں آئی ۔رحمہ اللہ فضیلۃ الشیخ محمد بن الصالح العثیمین رحمہ اللہ نام ونسب:..... ابو عبد اللہ محمد بن عثیمین الوہیبی التمیمی ۔ ولادت اور نشوونما:..... 17؍ رمضان المبارک 1347ھ میں عنیزہ میں آپ کی ولادت ہوئی ۔بچپنے ہی میں اپنے نانا شیخ عبد الرحمٰن بن سلیمان آل دامغ رحمہ اللہ کے ہاں قرآن مجید حفظ کیا۔ اور پھر الشیخ المفسر عبد الرحمٰن ناصر السعدی رحمہ اللہ کے ساتھ منسلک ہو گئے ۔ان سے آپ نے توحید،تفسیر۔ حدیث اور فقہ کے درس لیے ۔شیخ عبد العزیزی بن باز رحمہ اللہ کے ہاں سے صحیح بخاری۔ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے کچھ رسالے اور کچھ دیگر فقہی کتابیں پڑھیں ۔ آپ رحمہ اللہ وہبی صلاحیتوں کے مالک تھے ۔جب آپ کے شیخ عبد الرحمٰن ناصر السعدی رحمہ اللہ کی وفات ہوئی تو ان کے بعد آپ کو ان کی جگہ عنیزہ کی مسجد الجامع الکبیر میں امامت کا منصب دیا گیا۔قصیم میں کلیۃ شریعہ و اصول الدین میں آپ فریضہ تدریس سرانجام دیتے رہے ہیں اور مملکت سعودیہ کے ہیئۃ کبار العلماء کے رکن بھی رہے ہیں ۔ تالیفات:...... آپ کی کئی اہم تالیفات ہیں مثلاً:شرح لمعۃ الاعتقاد ابن قدمہ۔ القواعد
Flag Counter