Maktaba Wahhabi

589 - 868
اور فرمایا: إِنَّهُ مَن يَتَّقِ وَيَصْبِرْ فَإِنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ﴿٩٠﴾(یوسف:12؍90) "بلاشبہ جو بندہ تقویٰ شعار ہو اور صبر کرے تو اللہ تعالیٰ نیکو کاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔" اور فرمایا: إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُم بِغَيْرِ حِسَابٍ﴿١٠﴾(الزمر:39؍10) "صبر کرنے والوں کو ان کا اجر بے حساب دیا جائے گا۔" اور جہاں تک ہو سکے اس کی طرف توجہ کرو اور ایسے الفاظ سے گفتگو کرو جو اس کے دل کو نرم کرنے والے ہوں جن کے نتیجے میں وہ تمہارے ساتھ خوش دلی کا مظاہرہ کرے اور تمہارے حق کا احساس ہو۔اور دنیاوی ضروریات کا اس سے مطالبہ کرنا چھوڑ دو اگر وہ از خود لازمی ضروریات مہیا کر رہا ہے۔اس طرح ان شاءاللہ اس کا دل اور سینہ آپ کے اہم مقاصد کے لیے کھل جائے گا اور انجام کار آپ کو خوشی ہو گی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہر طرح کی نیکیاں کرنے کی اور بھی توفیق دے،آپ کے شوہر کی حالت سدھار دے،اسے راہ حق سجھائے،حسن خلق،بشاشت اور حقوق کا خیال رکھنے کی توفیق دے۔بلاشبہ وہی بہترین مسئول اور سیدھی راہ کی توفیق دینے والا ہے۔(عبدالعزیز بن باز) سوال:بیوی اگر شوہر کے بلانے پراپنی کسی نفسیاتی یا بیماری کے عارضہ کے سبب انکار کرے تو کیا وہ گناہ گار ہو گی؟ جواب:بیوی پر واجب ہے کہ شوہر جب اسے اپنے بستر پر بلائے تو انکار نہ کرے۔لیکن اگر وہ کسی بیماری وغیرہ کے عارضے سے دوچار ہو کہ شوہر کا ساتھ نہ دے سکتی ہو تو شوہر کے لیے اس سے یہ مطالبہ کرنا حلال اور جائز نہیں ہے۔کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ لا ضرر ولا ضرار "نہ دکھ دو اور نہ بدلے میں دکھ دو۔" [1] اسے چاہیے کہ توقف کرے،یا اس انداز سے تمتع کرے جس سے بیوی کو کوئی ضرر نہ ہو۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال:ایک آدمی نے شادی کی مگر اسے اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا،وہ اس کا کوئی کہا نہیں مانتی،بلکہ لباس اور دیگر اخراجات کا مطالبہ کرتی ہے۔اس نے شوہر کے بہت سے امور کو اس کے لیے مشکل بنا دیا ہے۔کیا وہ اس حال میں لباس اور دیگر اخراجات کی مستحق ہے؟ جواب؛ اگر بیوی شوہر کو اپنے اوپر کوئی موقع نہیں دیتی ہے،یا اس کی اجازت کے بغیر گھر سے نکل جاتی ہے تووہ کسی لباس یا خرچ وغیرہ کی مستحق نہیں ہے۔ایسے ہی اگر وہ اس سے مطالبہ کرے کہ میرے ساتھ سفر میں چلو اور وہ انکار کر دے تو اس کے لیے کوئی خرچ یا لباس نہیں ہے۔الغرض ایسے تمام امور جن میں بیوی پر واجب ہے کہ شوہر کی
Flag Counter