Maktaba Wahhabi

594 - 868
مستقل بالذات نہیں ہے،نائب ہوتا ہے۔(عبدالرحمٰن السعدی) سوال:ایک عورت اپنے شوہر کو ناپسند کرتی ہے اور خلع کا مطالبہ کرتی ہے اور کہتی ہے کہ اگر تو نے مجھے علیحدہ نہ کیا تو میں خودکشی کر لوں گی،چنانچہ ولی نے عورت کو علیحدہ کر دینے کے لیے شوہر پر جبر کیا۔پھر عورت نے کسی اور سے نکاح کر لیا،حالانکہ پہلا شوہر اس کا خواہش مند تھا،اور وہ کہتا ہے کہ میں نے جبر کے تحت اسے علیحدہ کیا ہے،مگر عورت ہے کہ دوسرے کو چاہتی ہے؟ جواب:اگر پہلے شوہر کو بجا طور پر مجبور کیا گیا ہو مثلا وہ بیوی کے واجبات ادا نہ کرتا ہو یا ناحق طور پر قول یا فعل سے دکھ دیتا ہو تو یہ فرقت اور علیحدگی درست ہے اور نکاح ثانی بھی صحیح ہے،اور یہ عورت دوسرے مرد کی بیوی ہے۔ اور اگر پہلے شوہر کو علیحدگی کے لیے مار کر یا قید کر کے مجبور کیا گیا ہو جبکہ وہ اس کے ساتھ اچھے انداز سے معاملہ کرتا تھا تو یہ علیحدگی نہیں ہو گی۔ ہاں اگر عورت شوہر کو ناپسند کرتی ہو اور شوہر اس کے ساتھ معروف کا معاملہ کرتا ہو تو وہ شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کر سکتی ہے لیکن شوہر پر اسے لازم نہیں کیا جا سکتا۔اگر شوہر یہ مطالبہ تسلیم کر لے تو بہتر ورنہ عورت سے کہا جائے گا کہ صبر سے کام لے،جب تک کہ کوئی ایسی صورت سامنے نہ آئے جو فسخ کو مباح بنا دے۔(امام ابن تیمیہ) سوال:میری شادی کو تیرہ سال ہو رہے ہیں اور میری تین بیٹیاں ہیں،میرے شوہر کا معاملہ میرے ساتھ بہت برا ہے،معمولی معمولی وجہ سے بری بری گالیاں دینے لگتا ہے۔اگرچہ اس نے داڑھی رکھی ہوئی ہے،دیندار بھی ہے لیکن انتہائی جذباتی ہے۔اس کے برے سلوک کی وجہ سے اس کے متعلق میرے دل میں کراہت بیٹھ گئی ہے،اور میں ان عادات کی وجہ سے اس کے ساتھ گزارا نہیں کر سکتی ہوں۔تو میں کیا کروں؟ جواب:شریعت نے ایسے حالات میں بصورت خلع حل پیش کیا ہے،بشرطیکہ ان اسباب کے تحت عورت اپنے شوہر کو ناپسند کرتی ہو اور وہ حق پر ہو۔مرد کے لیے قطعا مناسب نہیں ہے کہ معمولی معمولی وجہ سے بیوی کو مارنے لگے۔اگر وہ کسی سبب سے مارے بھی تو چاہیے کہ پہلے نصیحت کر چکا ہو اور بستر سے علیحدہ کیا ہو یا اسی انداز کے دوسرے اسالیب سے اسے سمجھا چکا ہو۔ صحیح مسلم میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ما كانَ الرِّفقُ في شيءٍ إلا زانَه،ولا نُزعَ مِن شيءٍ إلا شانَه" "نرم خوئی جس چیز میں بھی آئے اسے خوبصورت اور مزین بنا دیتی ہے،اور جس چیز سے بھی اسے نکال لیا جائے اسے بدصورت بنا دیتی ہے۔" [1]
Flag Counter