Maktaba Wahhabi

631 - 868
وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَىٰ ۖ وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ ۚ (الاحزاب:33؍33) "اور اپنے گھروں میں ٹکی رہو اور سابقہ جاہلیت کے سے انداز میں اپنی زینت کا اظہار نہ کرتی پھرو،نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت اپناؤ۔" اسی طرح کا ایک اور حکم بھی ہے جو اسی سورۂ احزاب میں ہے: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَابِيبِهِنَّ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَن يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ ۗ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُورًا رَّحِيمًا﴿٥٩﴾(الاحزاب:33؍59) "اے نبی!اپنی بیویوں،بیٹیوں اور مومنوں کی عورتوں سے کہہ دیجیے کہ اپنے اوپر پردے کی چادریں اوڑھے رکھا کریں۔یہ بات زیادہ قریب ہے اس کے کہ وہ پہچانی جائیں گی اور انہیں کوئی اذیت نہیں دی جائے گی،اور اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔" علاوہ ازیں اسی موضوع کی دو آیتیں اور ہیں جو سورۂ نور میں آئی ہیں: وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ (النور:24؍31) "اور مومن عورتوں سے کہہ دیجیے کہ اپنی نظریں جھکا کے رکھا کریں،اپنی عصمتوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینتوں کو ظاہر نہ کیا کریں سوائے اس کے جو از خود ظاہر ہو،اور چاہیے کہ اپنی اوڑھنیاں اپنے دامنوں پر اوڑھے رکھا کریں اور اپنی زینت اپنے شوہروں،اپنے باپوں یا شوہروں کے باپوں ۔۔۔کے علاوہ کسی اور کے سامنے ظاہر نہ کیا کریں۔" اور اس آیت کریمہ میں "زینت" سے مراد عورت کی زینت اور فتنے کے مقامات ہیں،جن میں سب سے بڑھ کر "چہرہ" ہے۔اور إِلَّا مَا ظَهَرَ سے مراد صحیح تر قول کے مطابق "کپڑے" ہیں،جیسے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔[1] اور اللہ عزوجل کے درج ذیل فرمان میں اس کی وضاحت موجود ہے: وَالْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَاءِ اللَّاتِي لَا يَرْجُونَ نِكَاحًا فَلَيْسَ عَلَيْهِنَّ جُنَاحٌ أَن يَضَعْنَ ثِيَابَهُنَّ غَيْرَ مُتَبَرِّجَاتٍ بِزِينَةٍ ۖ وَأَن يَسْتَعْفِفْنَ خَيْرٌ لَّهُنَّ (النور:24؍60) "اور بیٹھ رہنے والی عورتیں،جنہیں نکاح کی کوئی امید (رغبت) نہیں ہے،ان پر کوئی گناہ نہیں کہ
Flag Counter