Maktaba Wahhabi

772 - 868
"إِنَ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ،وَإِنَّ اللّٰهَ مُسْتَخْلِفَكُمْ فِيهَا،فَيَنْظُرُ كَيْفَ تَعْمَلُونَ؟ فَاتَّقُوا فِتْنَةَ الدُّنْيَا،وَفِتْنَةَ النِّسَاءِ،فَإِنَّ فِتْنَةَ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَتْ فِي النِّسَاءِ" "یہ دنیا بڑی شیریں اور شاداب ہے،اور اللہ نے تمہیں اس میں جانشین بنایا ہے۔وہ دیکھنا چاہتا ہے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔سو دنیا سے بچو اور عورتوں سے بھی،بلاشبہ بنی سرائیل میں سب سے پہلا فتنہ عورتوں ہی کا تھا۔"[1] اور اس سائلہ سے بھی میری گزارش یہی ہے کہ آج کے یہ ڈاڑھیوں والے ویسے نہیں جو پہلے ستر کی دہائیوں میں تھے،اور آج کی یہ نقاب اوڑھنے والیاں بھی اس طرح کی نہیں ہیں جو پہلے ستر کی دہائیوں میں تھیں۔اور انسان اپنے ماحول و معاشرے کا قیدی ہے۔اور ہم سب اس فتنہ و فساد سے متاثر ہوتے ہیں جو ہمارے اردگرد سر اٹھاتے ہیں۔اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں اس سے محفوظ رکھے۔بہرحال ہر معالج اور مریضہ پر فرض ہے کہ دونوں ہی اللہ کی حدود کا خیال رکھیں۔مرد کے لیے حلال نہیں کہ عورت کے محرم یا غیر محرموں کی غیر موجودگی میں اس کا علاج کرے۔(محمد بن عبدالمقصود) سوال:اخلاقی الزام و تہمت کی صورت میں مرد ڈاکٹر کا عورت کو عریاں کر کے دیکھنا کیسا ہے؟ جواب:اخلاقی الزام و تہمت کی تحقیق کے لیے عورتوں کو کوئی عورت ہی دیکھے،بشرطیکہ قاضی اس عمل کو ضروری سمجھے۔مردوں کا عورتوں کو دیکھنا خلاف شریعت ہے۔جب یہ ضروری ہو تو قابل اعتماد عورتوں سے یہ کام لیا جائے جیسے کہ وزارت صحت میں دائیاں ہوتی ہیں یا قابل اعتماد دوسری عورتیں۔ خیال رہے کہ (عورت یا لڑکے کی شرمگاہ کو) علاج کے لیے دیکھنے اور اخلاقی تہمت اور الزام کی تحقیق کے لیے دیکھنے میں فرق ہے۔تہمت کی تحقیق کے لیے دیکھنا اسی وقت درست ہو سکتا ہے جب قاضی اس طرح سے تحقیق کو ضروری سمجھے۔محض الزام کے تحت ایسا نہیں ہو سکتا (بالخصوص جب ایک فریق اس کا انکاری ہو)۔لیکن اگر علاج کی ضرورت ہو تو طبی اور علاج کی مصلحت کے پیش نظر دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم مرد و معالج عورت کو اس وقت دیکھے جب اس کے قریب عورت کا کوئی اور محرم وغیرہ بھی موجود ہو۔(محمد بن ابراہیم) سوال:شرمگاہ کو کس صورت میں عریاں دیکھا جا سکتا ہے؟ جواب:خطرناک امراض کی صورت ہی میں شرمگاہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔کتب فقہ میں ہے (ويباح كشفها للتداوى) [2] یعنی "عورہ" غلیظہ (قبل و دبر) کو اس وقت دیکھا جا سکتا ہے،جب عضو کے تلف یا مرض کے
Flag Counter