Maktaba Wahhabi

78 - 868
جواب اس اشکال کا یہی ہے کہ لا کی خبر پوشیدہ ہے یعنی لا اله حقا الا اللّٰه (یعنی نہیں ہے کوئی معبود برحق سوائے اللہ کے)۔بلاشبہ اللہ کے علاوہ بے شمار آلہہ ہیں جن کی عبادت کی جاتی ہے،مگر یہ سب باطل ہیں،ان میں سے کوئی بھی حق اور سچ نہیں ہے،اور نہ انہیں کسی طرح کا حقِ عبودیت حاصل ہے۔اور اس کی دلیل سورہ لقمان کی یہ آیت مبارکہ ہے: ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ الْبَاطِلُ وَأَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ﴿٣٠﴾(لقمان 31؍30) "یہ اس لیے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور اللہ کے علاوہ جس کسی کو وہ پکارتے ہیں تو وہ جھوٹ اور باطل ہے اور بلاشبہ اللہ ہی ہے سب سے اوپر بڑا۔" مذکورہ بالا کی دلیل قرآن مجید میں سورۃ النجم وغیرہ میں موجود ہے،فرمایا: أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّىٰ﴿١٩﴾وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَىٰ﴿٢٠﴾أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنثَىٰ﴿٢١﴾تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىٰ﴿٢٢﴾إِنْ هِيَ إِلَّا أَسْمَاءٌ سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَاؤُكُم مَّا أَنزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِن سُلْطَانٍ (النجم 53؍19۔23) "کیا تم نے لات اور عزیٰ کو دیکھا اور مناۃ تیسرے پچھلے کو،کیا تمہارے لیے لڑکے اور اللہ کے لیے لڑکیاں ہیں؟ یہ تو بڑی بے انصافی کی تقسیم ہے۔دراصل یہ صرف نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ان کے رکھ لیے ہیں،اللہ نے ان کی کوئی سند نہیں اتاری۔" حضرت یوسف علیہ السلام نے بھی جیل کے ساتھیوں سے یہی فرمایا تھا: مَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِهِ إِلَّا أَسْمَاءً سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَاؤُكُم مَّا أَنزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِن سُلْطَانٍ (یوسف 12؍40) "اللہ کے سوا جن کی تم پوجا کر رہے ہو وہ سب محض نام ہی ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے رکھ لیے ہیں،اللہ تعالیٰ نے ان کی کوئی دلیل نہیں اتاری۔" الغرض " لا اله الا اللّٰه " کے معنیٰ ہیں "نہیں کوئی معبود سوائے اللہ عزوجل کے۔" اللہ کے علاوہ جن کی عبادت کی جاتی ہے ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ان کی عبادت باطل ہے۔سچی عبادت اور حق عبادت صرف اور صرف اللہ عزوجل کی ہے۔ اور " وان محمدا رسول اللّٰه " (کے معنیٰ ہیں کہ بلاشبہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں)۔اس میں بھی دل کا یقین اور پھر زبان کا اقرار ہے کہ محمد بن عبداللہ قریشی ہاشمی،اللہ عزوجل کی طرف سے جنوں اور انسانوں کی طرف رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں۔جیسے کہ قرآن مجید میں ہے:
Flag Counter