Maktaba Wahhabi

838 - 868
مقصد یہ کہ ان کی سکونت ایک دوسرے سے بہت فاصلے پر ہو۔(ناصر الدین الالبانی) سوال:عورتوں مردوں کے آزادانہ میل جول اور ختلاط کے بارے میں اسلام کی کیا رائے ہے؟ اس بارے میں بہت بحثیں ہوتی رہتی ہیں۔ جواب:مردوں عورتوں کا اختلاط اور آزادانہ میل جول ایک اہم سنگین مسئلہ ہے۔اس بارے میں فضیلۃ الشیخ محمد بن ابراہیم رحمہ اللہ کا ایک تفصیلی فتویٰ جاری ہو چکا ہے،جو درج ذیل ہے: مردوں عورتوں کا اختلاط تین طرح سے ہو سکتا ہے: 1: عورتوں کا اپنے محرموں کے ساتھ اختلاط۔اس کے جواز اور مباح ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے۔ 2: برے مقصد اور بری نیت سے عورتوں کا غیر محرموں اور اجنبیوں کے ساتھ اختلاط۔اس کے حرام ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔ 3۔ سکولوں،کالجوں،دفتروں،ہسپتالوں،دکانوں اور دیگر پارٹیوں اور اجتماعات میں ان کا آزادانہ اختلاط شاید سائلین یہ سمجھتے ہیں کہ ان اجتماعات اور اختلاطات میں کوئی شر اور فتنہ اور برائی نہیں ہے۔اس شبہ کا جواب ہم تفصیل سے دینا چاہتے ہیں۔خلاصہ اس کا یہ ہے کہ: اللہ تعالیٰ نے مردوں کو طاقت ور بنایا ہے،یہ عورتوں کی طرف مائل ہوتے ہیں اور عورتیں بھی باوجود اپنی طبعی کمزوری اور نرمی کے مردوں کی طرف مائل ہوتی ہیں۔جب ان دونوں اصناف میں آزادانہ اور بے باک اختلاط اور میل جول بڑھتا ہے تو اس کے غلط نتائج یقینا سامنے آتے ہیں کیونکہ (إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ) "نفس انسان کو برائی کی طرف بہت زیادہ آمادہ کرتا ہے۔" اور خواہش انسان کو اندھا اور بہرا بنا دیتی ہے۔اور شیطان ہمیشہ برائی اور بے حیائی کا ہی حکم دیتا ہے۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ اسلامی شریعت چند مقاصد پر مبنی ہے،ان مقاصد کے لیے کچھ وسائل اور ذرائع مقرر کیے گئے ہیں،جن میں بڑی بڑی حکمتیں پوشیدہ ہیں۔عورتیں،مردوں کی خواہش پوری کرنے کا مقام ہیں اور شریعت نے ان دونوں کے مابین غلط روابط کی راہیں مسدود کر دی ہیں۔جن کی کچھ وضاحت کتاب و سنت کے درج ذیل دلائل سے واضح ہو گی: 1:سورۂ یوسف میں ہے: وَرَاوَدَتْهُ الَّتِي هُوَ فِي بَيْتِهَا عَن نَّفْسِهِ وَغَلَّقَتِ الْأَبْوَابَ وَقَالَتْ هَيْتَ لَكَ ۚ قَالَ مَعَاذَ اللّٰهِ ۖ إِنَّهُ رَبِّي أَحْسَنَ مَثْوَايَ ۖ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ﴿٢٣﴾(یوسف:12؍23) "اور یوسف کو اس عورت نے،جس کے گھر میں وہ رہتے تھے،اپنے نفس کے متعلق بہلانا پھسلانا شروع کیا،اور دروازے بند کر دیے اور کہا:لو آ جاؤ۔یوسف نے کہا:اللہ کی پناہ،وہ میرا سردار ہے،
Flag Counter