Maktaba Wahhabi

854 - 868
سے کوئی کمی نہ کی جائے گی۔"[1] آپ علیہ السلام کا یہ فرمان بھی ہے:"دو قسم کے لوگ جہنمی ہیں،میں نے انہیں ابھی نہیں دیکھا ہے۔مرد ہوں گے کہ ان کے ہاتھوں میں کوڑے ہوں گے جیسے کہ بیلوں کی دمیں ہوتی ہیں،ان سے لوگوں کو مارتے پھرتے ہوں گے۔اور عورتیں ہوں گی کپڑے پہنے ہوئے مگر عریاں اور ننگی،مائل ہونے والی اور دوسروں کو مائل کرنے والی،ان کے سر ایسے ہوں گے جیسے کہ بختی اونٹوں کے ڈھلکے ہوئے کوہان،جنت میں داخل نہیں ہو سکیں گی،اور نہ اس کی خوشبو ہی پائیں گی،حالانکہ اس کی خوشبو اتنی اتنی مسافت سے آتی ہو گی۔" [2] اور اس معنی و مفہوم کی آیات (اور احادیث) بہت ہیں۔ہماری اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ وہ مسلمانوں کو ایسے اعمال کی توفیق دے جن میں ان کی بھلائی اور نجات ہو اور ہمارے شعبہ اعلام (میڈیا) اور صحافت کے ذمہ داران کو اس راہ مستقیم کی ہدایت دے جس میں معاشرے کی سلامتی اور نجات ہو،اور انہیں اپنے نفسوں کے شر اور شیطان کے مکروفریب سے محفوظ رکھے،بلاشبہ وہ بڑا ہی سخی اور مہربان ہے۔(عبدالعزیز بن باز) سوال:ایک کمپنی نے جو کیسٹوں وغیرہ سے متعلق ہے انہوں نے کچھ کیسٹوں پر آپ کی،شیخ محمد حسین یعقوب،شیخ نشات اور شیخ وجدی غنیم کی تصاویر شائع کی ہیں،تو کیا یہ شرعا جائز ہے؟ جواب:یہ چیز شرعا جائز نہیں ہے۔اگر یہ کمپنیاں اپنے ان اعمال سے باز نہ آئیں تو میں آئندہ ان کے لیے کوئی چیز بھی کیسٹ نہیں کراؤں گا۔انہیں چاہیے تھا کہ پہلے مجھ سے بات کر لیتے،بالخصوص جبکہ اس بارے میں میرا مذہب معروف ہے۔میں ویڈیو کے علاوہ تصویر کو (جائز نہیں سمجھتا) اور یہ جو ان لوگوں نے کیسٹوں پر شائع کی ہے،میں اس کی اجازت نہیں دیتا ہوں۔(محمد بن عبدالمقصود) سوال:آپ ایسے لوگوں کو کیا نصیحت کرنا چاہیں گے جن پر مہینوں کے مہینے گزر جاتے ہیں اور وہ بغیر کسی عذر کے اللہ کی کتاب کو ہاتھ تک نہیں لگاتے ہیں،جبکہ بے فائدہ رسائل و مجلات میں مگن رہتے ہیں؟ جواب:ایک صاحب ایمان مرد اور عورت کے لیے مسنون ہے کہ تدبر اور فہم کے ساتھ کتاب اللہ کی بہت زیادہ تلاوت کیا کرے،خواہ دیکھ کر کرے یا زبانی۔اللہ کا فرمان ہے: إِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَابَ اللّٰهِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَنفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً
Flag Counter