Maktaba Wahhabi

108 - 325
اسی لیے حق کی آواز سن کر عقل و ہوش والے لوگ پکار اٹھتے ہیں ’’ آمَنَّا ‘‘ یعنی اے اللہ ہم نے تیرے مناد کی آواز سنی جو آواز دےرہا تھا " آمِنُوا بِرَبِّكُمْ" اپنےرب پر ایمان اؤ۔پس اے ہمارے رب،ہم نے تیرے منادی کی آواز پر لبیک کہا،اس کی تصدیق کی اوردل کی گہرائیوں سے اس کی دعوت قبول کر لی۔اورتجھ پرایمان لائے۔ " آمَنَّا" کا یہ مختصر لفظ سننے اوربولنے میں بڑا معمولی اورہلکا معلوم ہوتا ہے لیکن اس کی قدر و قیمت،ضخامت اور وزن پوری کائنات پر بھاری ہے۔یہ ایمان وسیع ہے اللہ کی ذات پرحق پر،اس کے فرشتوں پر،اس کی کتابوں پر،اس کے سب رسولوں پر اور قیامت کےدن پر اور خیر وشر کی تقدیر پر۔ اور یہ ایمان کتاب اللہ کی تعلیمات کو سمیٹ کر قلوب میں داخل ہوتا ہے اور اس پر چھا جاتا ہے۔پھر ان ایمان بھرے قلوب سے اعضاء وجوارح پرایمانی علامات و برکات کا ظہور ہوتا ہے،ان سے اللہ کی مرضی کے اعمال صادر ہوتے ہیں۔احکامات الہٰی کی ان سے تطبیق ہوتی ہے،اورمنہیات الہٰی سےمکمل اجتناب۔ ایمان کامل کی قدر و قیمت اور اللہ کے یہاں اس کی محبوبیت کا علم ان ارباب دانش کوخوب ہے،اسی لیے وہ اسے وسیلہ بنا کر پہلے بارگاہ الہٰی میں پیش کرتے ہیں پھر دل کی مراد زبان پر لاتے ہیں: ربنا فاغفرلنا ذنوبنا وکفر عنا سیئاتنا و توفنا مع الابرار
Flag Counter