Maktaba Wahhabi

109 - 325
یعنی اے اللہ ہم نے تیرے رسول کی آواز پر لبیک کہا اور اس کی حق و خیر وہدایت سےمعمور دعوت قبول کی۔اب تو اس کے وسیلہ سےہمارے گناہ بخش دے،ہماری خطائیں معاف فرما اور ہمیں اپنے پاس بلا کر انہیں صالح بندوں کے ساتھ شامل کر جو حق وہدایت کی انہیں راہوں پرچل کر گئے ہیں اوراپنا وعدہ ہم سے پورا فرمااور قیامت کی رسوائی سےمحفوظ رکھ۔ اللہ تعالیٰ نےاپنےان مخلص بندوں کے اس ایمانی وسییلہ کو قبول فرمایا اور ان کی دعاؤں کی قبولیت کی بشارت ان الافظ میں دی: فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى بَعْضُكُمْ مِنْ بَعْضٍ فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَأُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأُوذُوا فِي سَبِيلِي وَقَاتَلُوا وَقُتِلُوا لَأُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ثَوَابًا مِنْ عِنْدِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ ان آیات کا ترجمہ گزر چکاہے۔ان تفصیلات سےمعلوم ہوا کہ ایمان خالص اعلیٰ ترین وعمل صالح ہے۔
Flag Counter