Maktaba Wahhabi

156 - 325
فرمايا،ٹھیک کہا۔البتہ ہم سے عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے روایت کی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ،’’میرے سامنے تمام امتیں پیش کی گئیں،میں نے دیکھا کہ کسی نبی کے ساتھ ایک جماعت ہے،اور کسی نبی کے ساتھ صرف ایک اوردو آدمی ہیں اور کسی نبی کے ساتھ کوئی بھی نہیں ہے۔اسی دوران میرے سامنے ایک عظیم گروہ پیش کیا کیا۔میں نے سمجھا شاید یہ لوگ میر ی امت کے ہوں ..... لیکن مجھ سے کہا گیا کہ نہیں،یہ حضرت موسیٰ اور ان کی قوم والے ہیں۔پھر میں نے دوسرے بڑے عظیم گروہ کو دیکھا،تب مجھ سے کہا گیا کہ یہ آپ کی امت کے لوگ ہیں اور ان میں ستر ہزار ایسے لوگ ہیں جو بلاحساب و کتاب جنت میں داخل کئے جائیں گے۔یہ فرما کر آپ اٹھے اور مکان کےاندر تشریف لے گئے ارو مجلس کے لوگ اس ستر ہزار کے بارے میں چہ میگوئیاں کرنے لگے۔کچھ لوگوں نے کہا،شاید یہ وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی صحبت اٹھائی ہے۔کچھ لوگوں نے کہا،شاید یہ وہ لوگ ہوں گے جو اسلام پر پیدا ہوئے،اور اللہ کے ساتھ شرک نہیں کیا۔کچھ لوگوں نے اور بھی کچھ کہا،تب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجلس میں تشریف لائے اور لوگون نے اپنی قیاس آرائیوں کا ذکر آب سے کیا تو آپ نے فرمایا،’’یہ وہ لوگ ہوں گے جو جھاڑ پھونک نہیں کراتے ہوں گے اور نہ آگ سے دغواتے ہوں گے اور نہ فال لیتے ہوں گے،بلکہ اپنے رب پر توکل کرتے ہوں گے۔‘‘
Flag Counter