Maktaba Wahhabi

161 - 325
إِلَّا اللّٰہُ،يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ،اللّٰہُمَّ أَنْتَ اللّٰہُ،لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْغَنِيُّ وَنَحْنُ الْفُقَرَاءُ،أَنْزِلْ عَلَيْنَا الْغَيْثَ،وَاجْعَلْ مَا أَنْزَلْتَ لَنَا قُوَّةً وَبَلَاغًا إِلَى حِينٍ کوئی معبود نہیں،جو چاہتاہے کر گزرتا ہے،اے اللہ!تیرے سوا کوئی معبود نہیں،تو غنی ہے اور ہم سب فقیر ہیں،ہم پر بارش نازل فرما،اور جو کچھ تو ہم پر نازل فرمائے اسے ایک مدت کے لیے قوت اور پہنچنے کا ذریعہ بنا دے۔‘‘ پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور دعا فرمائی،یہاں تک کہ آپ کی بغلوں کی چمک نظر آئی۔پھر آپ نے لوگوں کی طرف اپنی پشت پھیری،اور اپنی چادر کو پلٹا،جبکہ آپ کے ہاتھ بدستور اٹھے رہے۔پھر لوگوں کی طرف رخ پھیرا،اور منبر سے اترے اور دو رکعت نماز پڑھی۔اللہ تعالیٰ نے بدلی پیدا کی،جوگرجی پھر چمیک،پھر اللہ کے حکم سے برسی۔آپ اپنی مسجد تک پہنچے بھی نہ تھے کہ سیلاب کے دھارے بہنے لگے۔جب آپ نے دیکھا کہ لوگ تیزی سے پناہ گاہوں کی طرف بھاگ رہےہیں تو ہنس پڑے،یہاں تک کہ آپ کے دانت چمک اٹھے اور فرمایا: أشهد أن اللّٰه على كل شيء قدير و أني عبد اللّٰه و رسوله ’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے اور میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔‘‘(حاکم،ابو داؤد) 3۔حضرت عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو استسقاء کی دعا کے وقت دیکھا آپ نے بہت لمبی دعامانگی ارو بہت دیر تک
Flag Counter