Maktaba Wahhabi

175 - 325
اختلاف کریں تو اﷲاور اس کے رسول کی سُنّت کو حکم بنالیں ااورا پنا اختلاف ان کے سامنے پیش کردیں ‘جیسا کہ اﷲکا ارشاد ہے۔ یٰٓاَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَطِیْعُوا اللّٰہ وَاَطِیْعُوْا الرَّسُوْلَ وَاُولِی الْاَمْرِ مِنْکُمْ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْیٍٔ فَرُدَّوْہُ اِلَی اللّٰہ وَالرَّسُوْلِ اِنْ کُنْتُمْ تُؤمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ ط ذٰلِک خَیْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاوِیْلًا(النساء:۵۹) ’’اے ایمان والو!اﷲاور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور جو تم میں سے صاحب حکومت ہیں ان کی بھی اور اگر کسی بات پر تم میں اختلاف واقع ہو تو اگر تم اﷲاور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہو تو اس میں اﷲاور اس کے رسول کے حکم کی طرف رجوع کرو۔یہ بہت اچھی بات ہے اور اس کا انجام بھی اچھا ہے۔‘‘ ظاہر ہے کہ اس آیت کی روشنی میں اختلاف کرنے والے دونوں ہی گروہ اﷲاور اس کے رسول کو حکم بنانے اور فیصلے کو برحق ماں نے اور ان پر عمل کرنے کے لئے پابند ہیں ‘کیونکہ اگر ایسا نہیں تو پھر ایمان ہی نہیں۔جیسا کہ اﷲکا ارشاد ہے۔ فَلَا وَرَبِّکَ لَا یُؤْمِنُوْنَ حَتّٰی یُحَکِّمُوْکَ فِیْمَا شَجَرَ بَیْنَھُمْ ثُمَّ لَا یَجِدُوْا فِیْ اَنْفُسِھِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیْتَ وَیُسَلِّمُوْا تَسْلِیْمَا(النساء:۶۵) ’’تیرے رب کی قسم یہ لوگ جب تک اپنے تنازعات میں تمہیں منصف نہ بنائیں اور جو فیصلہ تم کردواس سے اپنے دل میں تنگ نہ ہوں بلکہ اس کو خوشی سے مان لیں ‘تب تک مومن نہیں ہوں گے۔‘‘
Flag Counter