Maktaba Wahhabi

214 - 325
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات میں کسی مسلمان کو شک نہیں۔اسی لئے تما م مسلمان مسجد نبوی کی زیارت کے بعد قبر نبوی کی بھی زیارت کرتے ہیں اور آپ پر درود وسلام بھیجتے ہیں۔ یہ ہے اس آیت کا خلاصہ جس میں اﷲتعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کے منافقین کا حال بیان فرمایا ہے اور ان کی بابت یہ ارشاد ہے کہ یہ منافقین آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم کی اطاعت سے انکار وانحراف کرتے اور جب مجبور ہوتے تو آنحضرت صلی ا ﷲعلیہ وسلم کے پاس آکر معذرت ومغفرت چاہتے ‘اﷲنے بھی ان کے حال کی رعایت کرتے ہوئے ان کی معافی کا دروازہ کھلا رکھا اور ان کی مغفر ت کے لئے یہ طریقہ بتایا کہ اگر وہ آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم کی مجلس میں آکر خود بھی توبہ واستغفار کریں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کریں کہ آپ ان کے لئے مغفر ت کی دعا فرما دیں تو اﷲتوبہ قبول کرے گا۔ بھلا اس میں مخلوقات کے توسُّل کا کہاں ذکر ہے؟اس کا تو اس میں کہیں اشارہ تک موجود نہیں۔جب مخلوقات کی ذاتوں سے وسیلہ لینا اس آیت سے ثابت نہیں ہوتا تو اس کے لئے اس آیت کو دلیل بنانا ہی غلط ہے۔ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ جس طرح عہد نبوی میں لوگوں نے آپ سے استغفار کی درخواست کی ہم بھی آج آپ سے درخواست کرتے ہیں۔جس طرح آپ کی حیات میں لوگ آپ کے پاس جاتے تھے اسی طرح ہم بھی آ ج آپ کے پاس جاتے ہیں۔
Flag Counter