Maktaba Wahhabi

265 - 325
کردیا؟آخرکیا وجہ تھی کہ انہوں نے اس نسخہ کو استعمال نہیں کیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح خود بھی لوگوں کو لے کر میدان میں پہنچے اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے دعاکرائی ‘تب کہیں جاکر بارش ہوئی۔ (۵) جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر سے آسمان تک روشن دان کھول دیا گیا ہوگا تو بارش آنے کے بعد قبرمیں بھی پانی آیا ہوگا اور حجرے میں بھی۔اس وقت حضرت عائشہ رضی اﷲعنہا کہاں رہی ہوں گی؟ (۶) صحیح روایات کے مطابق جب دیہاتی مسجد نبوی میں داخل ہوا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے اور دیہاتی نے شدید قحط سالی اور ا س کے سبب مال واسباب کی بربادی کی شکایت کی تو آپ نے فوراً دعا کے لئے ہاتھ اٹھادئیے اور دیکھتے ہی دیکھتے موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جو ہفتہ بھرجاری رہی یہاں تک کہ دوسرے جمعہ کو پھر وہی دیہاتی ٹھیک اسی وقت جب کہ آپ منبر پر کھڑے خطبہ دے رہے تھے ‘مسجد میں آیا اوربارش کا کثرت کا رونا رو کر فریاد کی کہ سیلاب سے راستے بند ہوگئے ہیں۔آپ بارش بند ہونے کی دعا فرمائیں۔آپ نے دعا کے لئے ہاتھ ؤٹھائے ‘بارش تھم گئی ور سورج چمکنے لگا۔ یہ سب کچھ اس حالت میں ہوا جب آپ کا جسم اطہر مسجد کی چھت کے نیچے چھپا ہوا تھا۔ا س کے باوجود اﷲنے محض آپ کی دعا کی برکت سے بارش نازل بھی فرمائی اور روک بھی دی۔اگر جسم اطہر کے فضا میں کھلتے ہی بارش ہونے لگتی تو
Flag Counter