Maktaba Wahhabi

132 - 868
"اے اللہ ہم تیرے حضور اپنے نبی کو وسیلہ بنایا کرتے تھے اور تو ہمیں بارش دیا کرتا تھا،اور اب ہم تیرے حضور اپنے نبی کے چچا کو وسیلہ بناتے ہیں،تو ہمیں بارش عنایت فرما۔" تب سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔تو اگر میت سے دعا کرنا درست ہوتا اور جائز اور صحیح وسیلہ ہوتا تو جناب عمر رضی اللہ عنہ اور آپ کے ساتھ دیگر صحابہ کرام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا کرتے،کیونکہ اس میں شبہ نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا،جناب عباس رضی اللہ عنہ کی دعا کی بہ نسبت زیادہ مقبول ہوئی۔ غیر مشروع اور ناجائز توسل کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جاہ،یعنی قدر،شرف،بلندی،مرتبہ کے واسطہ وسیلہ سے دعا کی جائے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ علیہ السلام کی قدر و شان دعا کرنے والے کے لیے کسی طرح مفید نہیں ہے،اس کا فائدہ صرف اور صرف آپ ہی کی ذات مطہر کو ہے،دعا کرنے والے کو اس کا کیا فائدہ کہ اسے وسیلہ بنائے۔اور پیچھے گزر چکا ہے کہ وسیلہ وہی مفید اور کارآمد ہے جو کوئی نتیجہ بھی دے۔تمہیں اس سے کیا فائدہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے ہاں بڑی قدر شان والے ہیں؟ اگر آپ وسیلہ لینا ہی ہے تو یوں کہئے:(اللّٰهم بايمانى بك وبرسولك) (اے اللہ میں تجھ پر اور تیرے رسول پر ایمان لایا،اسی واسطے ۔۔) یا یوں کہو ۔۔اے اللہ!مجھے تیرے رسول سے محبت ہے اس واسطے ۔۔وغیرہ۔یہی صورت جائز،مشروع اور صحیح و مفید وسیلہ کی ہے۔ (محمد بن صالح عثیمین) سوال:فوت شدہ اولیاء و صالحین کے جاہ (شان و مرتبہ)،حق یا حرمت کے واسطے وسیلے سے دعا کرنا کیوں جائز نہیں ہے؟ جواب:ہاں،یہ جائز نہیں ہے،کیونکہ یہ بدعت ہے اور اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: وَلِلّٰهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ فَادْعُوهُ بِهَا (الاعراف 7؍180) "اللہ عزوجل کے پیارے پیارے نام ہیں،سو اسے ان ہی سے پکارا کرو۔" اور فرمایا: قُلِ ادْعُوا اللّٰهَ أَوِ ادْعُوا الرَّحْمَـٰنَ ۖ أَيًّا مَّا تَدْعُوا فَلَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ (الاسراء 17؍110) "کہہ دیجیے کہ تم اللہ کے نام سے پکارو یا رحمٰن کے نام سے،جس سے بھی تم اسے پکارو،تو اس کے پیارے پیارے نام ہیں۔" الغرض اس نے ہمیں یہی حکم دیا ہے کہ ہم اس سے اس کے پاکیزہ خوبصورت ناموں اور عالی شان صفات کے ذریعے سے دعا کیا کریں۔اور نبی کے جاہ و مرتبہ یا کسی ولی و صالح کے جاہ و مرتبہ سے دعا کرنا قطعا جائز نہیں ہے۔اور نہ ہی اللہ عزوجل پر مخلوق میں سے کسی کا کوئی حق ہے۔ہمیں لازم ہے کہ ہم اللہ کے اسماء و صفات یا
Flag Counter