Maktaba Wahhabi

408 - 868
اس نے کیا ہے وہ غلط ہے،البتہ صفا و مروہ کی سعی صحیح ہے۔کیونکہ اس بارے میں راجح قول یہی ہے کہ حج کے دوران میں طواف میں سے (اگر کوئی) صفا مروہ کی سعی کر لے،تو اس کی سعی صحیح ہے۔اس عورت پر واجب ہے کہ طواف دوبارہ کرے،کیونکہ طواف افاضہ حج کے ارکان میں سے ہے،اور حلت ثانیہ اس کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔ اسی بناء پر اس کے لیے یہ ہے کہ اگر یہ عورت شادی شدہ ہو تو جب تک طواف نہ کر لے شوہر اس سے ملاپ نہیں کر سکتا اور اگر غیر شادی شدہ ہو تو طواف مکمل کر لینے سے پہلے اس کا عقد نہیں ہو سکتا۔واللہ تعالیٰ اعلم۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال:میں اپنی بیوی کے ساتھ ینبع سے عمرہ کے لیے روانہ ہوا،جدہ پہنچے تو بیوی کو ایام شروع ہو گئے،لہذا میں نے اکیلے ہی عمرہ کیا،میری بیوی نہیں کر سکی،اس کے لیے کیا حکم ہے؟ جواب:آپ کی بیوی کے لیے یہی حکم ہے کہ وہ انتظار کرے حتیٰ کہ پاک ہو جائے،اس کے بعد ہی وہ عمرہ کر سکتی ہے۔نبی علیہ السلام نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا تھا ( جبکہ انہیں طواف افاضہ کے بعد یہی عارضہ شروع ہو گیا تھا:"کیا یہ ہمیں روکے رکھے گی؟" آپ کو بتایا گیا کہ یہ طواف افاضہ کر چکی ہیں،تو آپ نے فرمایا:"تب اسے روانہ ہو جانا چاہیے ۔" [1] اس واقعہ میں آپ کا یہ فرمانا کہ "کیا یہ ہمیں روکے رکھے گی؟ دلیل ہے کہ اگر عورت طواف افاضہ سے پہلے ماہواری کے عارضہ میں مبتلا ہو جائے،تو انتظار کرے حتیٰ کہ پاک ہو پھر ہی یہ طواف کر سکتی ہے۔اور طواف عمرہ کا بھی یہی حکم ہے،جو طواف افاضہ کہلاتا ہے،کیونکہ یہ طواف عمرے کا رکن ہے،اسے انتظار کرنا ہے حتیٰ کہ پاک ہوپھر طواف کرے۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال:اس خاتون کے حج کا کیا حکم ہے جب اسے دوران حج میں ماہواری آ جائے؟ جواب:اس طرح سے سوال کا جواب دینا ممکن نہیں ہے،حتیٰ کہ معلوم ہو کہ اسے ماہواری کب شروع ہوئی۔کیونکہ بعض اعمال حج ایسے ہیں کہ ماہواری ان سے مانع اور رکاوٹ نہیں ہے،اور بعض سے یہ رکاوٹ ہے۔مثلا اس حالت میں طواف نہیں کیا جا سکتا،سوائے اس کے کہ عورت پاک ہو،البتہ اس کے علاوہ دیگر اعمال کیے جا سکتے ہیں۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال:ایک عورت عمرے کے لیے آئی مگر ایام شروع ہو گئے،اور اس کا محرم فی الفور واپسی کے لیے مجبور ہے،اور عورت کے لیے مکہ میں رکنا ممکن نہیں،کیونکہ یہاں اس کا کوئی عزیز نہیں ہے،تو یہ کیا کرے؟ جواب:اگر یہ عورت مملکت عربیہ سعودیہ کی شہری ہے تو اسے چاہیے کہ بحالت احرام اپنے گھر چلی جائے،اور
Flag Counter