Maktaba Wahhabi

752 - 868
سوال:کیا یہ بات درست ہے کہ عورت کی آواز بھی لائق حجاب ہے؟ جواب:"عورت" مردوں کے جذبات کی تسکین کا مقام ہے۔وہ فطری طور پر صنفی جذبات کے تحت اس کی طرف مائل ہوتے ہیں۔بالخصوص عورت جب اپنے کلام کے انداز میں نرمی اور لوچ ظاہر کرتی ہے تو فتنہ کہیں زیادہ بڑھ جاتا ہے۔اسی لیے اللہ تعالیٰ نے مردوں کو حکم دیا ہے کہ جب وہ عورتوں سے اپنی کوئی ضرورت کی چیز طلب کریں تو پردے کے پیچھے سے طلب کریں: وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِن وَرَاءِ حِجَابٍ ۚ ذَٰلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ ۚ (الاحزاب:33؍53) "اور جب تم ان سے کوئی چیز طلب کرو تو پردے کے پیچھے سے طلب کیا کرو،یہ تمہارے اور ان کے دلوں کی زیادہ پاکیزگی کا باعث ہو گا۔" اور عورتوں کو پابند کیا ہے کہ جب انہیں مردوں سے بات چیت کرنی ہو تو ان کے انداز میں لوچ اور لہک نہیں ہونی چاہیے ۔فرمایا: يَا نِسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِّنَ النِّسَاءِ ۚ إِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ (الاحزاب:33؍32) "اے نبی کی بیویو!تم دوسری عام عورتوں کی مانند نہیں ہو،اگر تم اللہ سے ڈرتی ہو تو (غیر مردوں سے) دبی زبان سے (باریک آوازسے) بات نہ کرو،ورنہ جس کے دل میں کھوٹ ہوا،اس کو لالچ پیدا ہو گی۔" جب یہ حال اور حکم ان اہل ایمان کو ہے جن کا ایمان مضبوط اور عزائم انتہائی قوی ہوتے تھے تو اب اس زمانے میں کیا حال ہو گا جب کہ ایمان کمزور اور دین کے ساتھ تعلق انتہائی کمزور ہو گیا ہے۔ تو اے مسلمان خاتون!آپ کو غیر مردوں سے میل جول نہیں رکھنا چاہیے۔ ان سے گفتگو انتہائی کم اور انتہائی ضرورت تک کرنی چاہیے۔ اور بات کے انداز میں بھی کسی طرح کا لوچ اور نرمی نہیں ہونی چاہیے۔ جیسے کہ مذکورہ بالا آیت کریمہ میں فرمایا گیا ہے۔اس سے آپ پر واضح ہو گا کہ محض آواز جس میں کوئی لوچ اور نرمی نہ ہو وہ "عورۃ" یا قابل حجاب نہیں ہے۔کیونکہ عورتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات چیت کیا کرتی تھیں اور اپنے دینی اور دوسرے مسائل دریافت کیا کرتی تھیں۔اسی طرح دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بھی ان کی گفتگو ہوا کرتی تھی اور اس میں ان پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہ ہوتا تھا۔(مجلس افتاء) سوال:نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے باہمی ٹیلیفون مکالمات کا کیا حکم ہے؟ بالخصوص جب انہوں نے روزے بھی رکھے ہوئے ہوں۔اور اگر کوئی نوجوان کسی لڑکی کا منگیتر ہو تو؟
Flag Counter