Maktaba Wahhabi

754 - 868
پابندی اور غیر محرموں کے سامنے اظہار حسن و جمال سے منع فرمایا ہے۔کیونکہ ان سے وہ آزاد روی آتی ہے جو ایک معاشرے کے لیے مہلک ہوتی ہے: وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَىٰ ۖ وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ (الاحزاب:33؍34) "اور اپنے گھروں میں ٹکی رہو اور سابقہ جاہلیت کے سے انداز میں اظہار زینت نہ کرو،نماز کی پابندی کرو اور زکاۃ دیتی رہو اور اللہ کے رسول کی اطاعت اپناؤ۔" اور فرمایا: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَابِيبِهِنَّ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَن يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ (الاحزاب:33؍59) "اے نبی!اپنی بیویوں سے،بیٹیوں سے اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دیجیے کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لپیٹ لیا کریں،یہ اس کے زیادہ قریب ہے کہ وہ پہچانی جائیں گی اور کوئی ایذا نہیں دی جائیں گی۔" مزید فرمایا: وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَىٰ عَوْرَاتِ النِّسَاءِ ۖ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِن زِينَتِهِنَّ ۚ وَتُوبُوا إِلَى اللّٰهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴿٣١﴾(النور:24؍30۔31) "مسلمان عورتوں سے بھی کہہ دیجیے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی عصمت میں فرق نہ آنے دیں،اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں سوائے اس کے جو ظاہر ہے،اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیوں کے بکل مارے رہیں،اور اپنی آرائش کو ظاہر نہ کریں سوائے اپنے خاوندوں کے،یا اپنے والد کے،یا اپنے سسر کے،یا اپنے لڑکوں کے،یا اپنے خاوند کے لڑکوں کے،یا اپنے بھائیوں کے،یا اپنے بھتیجوں کے،یا اپنے بھانجوں کے،یا اپنے میل جول کی عورتوں کے،یا غلاموں کے،یا ایسے نوکر چاکر مردوں کے جو شہوت والے نہ ہوں،یا ایسے بچوں کے جو عورتوں کے پردے کی باتوں پر مطلع
Flag Counter