Maktaba Wahhabi

845 - 868
9: معجم کبیر طبرانی میں ہے،حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"کوئی تم میں سے اپنے سر میں لوہے کی سوئی مار لے،یہ اس کے لیے بہتر ہے کہ کسی اجنبی عورت کو مس کرے جو اس کے لیے حلال نہیں۔"[1] علامہ ہیثمی مجمع الزوائد میں کہتے ہیں کہ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔اور علامہ منذری نے الترغیب والترہیب میں کہا:اس کے رجال ثقات ہیں۔ 10: طبرانی میں حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "وَلَيَزْحَمُ رَجُلٌ خِنْزِيرًا مُتَلَطِّخًا بِطِينٍ،وَحَمْأَةٍ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَزْحَمَ مَنْكِبِهِ مَنْكِبَ امْرَأَةٍ لَا تَحِلُّ لَهُ " "تم میں سے کوئی بدبودار کیچڑ سے لت پت خنزیر سے ٹکرائے یہ اس کے لیے بہت بہتر ہے بجائے اس کے کہ اس کا کندھا کسی عورت کے ساتھ ٹکرائے جو اس کے لیے حلال نہیں۔"[2] یہ احادیث ثابت کرتی ہیں کہ مرد کو کسی غیر محرم عورت کے ساتھ مس ہونا کسی طرح جائز نہیں،خواہ درمیان میں کوئی حائل ہو یا نہ ہو۔کیونکہ اس کے اثرات اور نتائج بہت برے ہیں۔اسی لیے مرد و زن کا اختلاط ممنوع ہے۔ تو جو لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ مردوں اور عورتوں کے اختلاط میں کوئی فتنہ نہیں ہوتا،یہ محض ان کا اپنا خیال ہے ورنہ قرآن کریم اور احادیث کے دلائل جو اوپر بیان ہوئے ہیں،ان سے واضح ہے کہ ایسے آزادانہ اور بے باک اختلاط اور میل جول کا نتیجہ سوائے فتنے کے اور کچھ نہیں ہو سکتا۔اسی لیے صاحب شریعت نے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ناجائز قرر دیا ہے۔ہاں البتہ جہاں اشد ضرورت ہو وہاں اس کی اجازت ہو گی جیسے کہ حرم مکی اور مدنی میں عبادات کے مواقع پر ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان مسلمانوں کو ہدایت دے جو راہ مستقیم سے بھٹک رہے ہیں،اور جو راہ راست پر ہیں انہیں ثابت قدم رکھے اور ان کے حکام کو توفیق دے کہ بھلائی کے کام کریں،برائی سے بچیں اور احمق لوگوں کا ہاتھ روکیں۔بلاشبہ اللہ تعالیٰ خوب سننے والا،قریب اور دعا قبول کرنے والا ہے۔(مجلس افتاء) سوال:دوشیزاؤں کی مراسلہ نگاری کا کیا حکم ہے؟ اگر یہ مراسلات ادبی اور شعری کے ہوں تو کیا حکم ہے؟ جواب:اگر یہ خطوط غیر محرم مردوں کو لکھے جائیں،تو ان میں کئی فتنوں اور خطرات کا اندیشہ ہے۔اس کے لیے جائز نہیں ہیں،خواہ یہ لڑکی ادیبہ اور شاعرہ ہی کیوں نہ ہو۔کیونکہ مصالح کی نسبت مفاسد کو دور کرنا مقدم ہوتا ہے
Flag Counter