Maktaba Wahhabi

863 - 868
کا یہ فرمان ملاحظہ ہو: وَمِنْهُم مَّنْ عَاهَدَ اللّٰهَ لَئِنْ آتَانَا مِن فَضْلِهِ لَنَصَّدَّقَنَّ وَلَنَكُونَنَّ مِنَ الصَّالِحِينَ﴿٧٥﴾فَلَمَّا آتَاهُم مِّن فَضْلِهِ بَخِلُوا بِهِ وَتَوَلَّوا وَّهُم مُّعْرِضُونَ﴿٧٦﴾(التوبۃ:9؍75۔76) "اور ان میں سے کئی وہ بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر وہ ہمیں اپنے فضل سے مال دے گا تو ہم صدقہ و خیرات کریں گے اور نیکوکار ہو جائیں گے۔لیکن جب اللہ نے اپنے فضل سے انہیں دیا تو یہ اس میں بخیلی کرنے لگے اور ٹال مٹول کر کے منہ موڑ لیا۔" الغرض کسی صاحب ایمان کو نذر نہیں ماننی چاہیے ۔اور اب سوال کا دوسرا حصہ کہ انسان نے جب ایک مقام پر اپنی نذر پوری کرنے کا عہد کیا ہو اور بعد میں اسے اس سے کوئی بہتر موقع اور مقام حاصل ہو،جو اللہ کی قربت میں افضل اور مخلوق کے لیے زیادہ نفع آور ہو تو اس افضل کی طرف رجوع کر لینا جائز ہے۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا:اے اللہ کے رسول!میں نے نذر مانی تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ آپ کے لیے مکہ فتح کرا دے گا،تو میں بیت المقدس میں نماز پڑھوں گا۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"یہیں پڑھ لو۔" اس نے دوبارہ کہا تو آپ نے فرمایا:یہیں پڑھ لو۔" اس نے پھر کہا تو آپ نے فرمایا:"تیری مرضی ہے۔" [1] یہ دلیل ہے کہ اگر انسان اپنی نذر سے کسی کم درجہ عمل سے کسی افضل عمل کی طرف راغب ہو تو جائز ہے۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال:میری بہن نے نذر مانی ہے کہ وہ ہر ماہ کچھ رقم صدقہ کیا کرے گی۔تو کیا اس رقم سے کیسٹیں اور رسائل خرید کر تقسیم کر دینا جائز ہے؟ یا ضروری ہے کہ نذر کی رقم ضرور ہی فقراء میں تقسیم ہو؟ جواب:اگر اس نے اس صدقہ کی کوئی خاص صورت متعین نہیں کی ہے کہ فقراء پر تقسیم ہو گی یا کوئی اور صورت،تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ (اسلامی) کیسٹیں اور رسائل خرید کر تقسیم کرنا بھی صدقہ کی ایک صورت ہے۔(محمد بن عبدالمقصود) سوال:ایک مریضہ نے ہسپتال میں نذر مانی کہ اگر میں اپنے بچوں کو،جو گھر میں ہیں،باحیات پاؤں تو ایک اونٹنی ذبح کروں گی،اس کے گوشت سے کچھ نہیں کھاؤں گی،اور ایک مہینے کے روزے رکھوں گی۔چنانچہ اس نے فی الواقع ایک مہینے کے روزے رکھے اور اونٹنی ذبح کی۔لیکن ہوا یہ ہے کہ اس نے اس کا گوشت کھا لیا ہے۔تو کیا یہ نذر کی گئی اونٹنی نذر کی وفا میں کافی ہے یا اسے ایک دوسری اونٹنی ذبح کرنا ہو گی؟ جواب:چونکہ اس نے اللہ کی رضا میں اونٹنی نحر کرنے کی نذر مانی ہے،اور یہ نذر اطاعت کی نذر ہے تو اسے پوری
Flag Counter