Maktaba Wahhabi

99 - 868
"کہہ دیجیے کہ بھلا تم اللہ اور اس کی آیات اور اس کے رسول سے مذاق کرتے ہو،اب کسی عذر معذرت کی ضرورت نہیں،تم لوگ اپنے ایمان کے بعد کافر ہو چکے ہو۔" 7۔ جادو کرنا کرانا،کسی کی محبت میں گرفتار کرنا کرانا یا ان میں دشمنی اور پھوٹ ڈال دینا بھی اسی میں شامل ہے۔تو جو یہ کام کرے یا اس سے راضی ہو،کافر ہو جاتا ہے۔اس کی دلیل اللہ کا یہ فرمان ہے: وَمَا يُعَلِّمَانِ مِنْ أَحَدٍ حَتَّىٰ يَقُولَا إِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْ(البقرۃ 2؍102) "اور وہ یہ جادو کسی کو نہ سکھاتے تھے حتیٰ کہ اسے بتا دیتے تھے کہ ہم تو آزمائش ہیں،تو کفر مت کر۔" 8۔ مسلمانوں کے برخلاف مشرکوں کی مدد اور ان کا تعاون کرنا،کفر ہے جیسے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ اللّٰهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ﴿٥١(المائدہ 5؍51) "اور تم میں سے جو ان یہودونصاریٰ سے دوستی رکھے،تو وہ ان ہی میں سے ہے،بلاشبہ اللہ تعالیٰ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔" 9۔ اگر کسی کا یہ عقیدہ ہو کہ کچھ لوگوں کا شریعت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نکل جانا جائز ہے اور انہیں اس کی پابندی کی ضرورت نہیں تو ایسا آدمی کافر ہو جاتا ہے جیسے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ﴿٨٥﴾(آل عمران 3؍85) "اور جس کسی نے اسلام کے علاوہ اور کوئی دین چاہا،تو اس سے یہ ہرگز قبول نہ ہو گا اور وہ آخرت میں خسارہ پانے والوں میں ہو گا۔" 10۔ اللہ کے دین سے بے رخی اختیار کرنا کہ نہ اسے سیکھے اور نہ اس پر عمل کرے تو ایسا آدمی بھی کافر ہو جاتا ہے۔اس کی دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن ذُكِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا ۚ إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنتَقِمُونَ﴿٢٢(السجدہ 32؍22) "اور اس شخص سے بڑھ کر اور کون زیادہ ظالم ہے جسے اس کے رب کی آیات سے نصیحت کی گئی تو وہ ان سے منہ موڑ لے،بلاشبہ ہم مجرموں سے انتقام لیں گے۔" یہ سب امور جو ذکر ہوئے آدمی کے اسلام و ایمان کو باطل کر دینے والے ہیں،اور اس میں کوئی فرق نہیں کہ ان کا مرتکب مذاق میں یہ کرے یا حقیقت میں یا کسی کے خوف سے۔ہاں اگر کوئی انتہائی مجبور کر دیا جائے (کہ اسے اپنی جان کا اندیشہ ہو،تو کچھ رعایت ہے)۔یہ سب باتیں انتہائی خطرناک ہیں اور لوگوں سے اکثر
Flag Counter