Maktaba Wahhabi

125 - 325
قبضہ جما لیاتو وہ کہنے لگے کہ عصمت کی اس مہر کو تم ناحق مت توڑو یہ سن کر اس پر سوار ہونے سےمیں رک گیا اور اگرچہ وہ مجھے سب سے زیادہ محبوب تھی پھر بھی میں اس کے ساتھ اپنےبرے خیال سے باز آ گیا اوروہ اشرفیاں بھی معاف کردیں جو میں نے سے دی تھیں .... اے اللہ!اگر میں نے یہ عمل محض تیری رضا کے لیے کیا ہے توہمیں اس چٹان کی مصیبت سےنجات دے۔‘‘ چنانچہ چٹان تھوڑی سی اور سرک گئی،لیکن اتنی نہیں کہ وہ سب اس میں سے نکل سکیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تیسرے شخص نے کہا کہ ’’اے اللہ!میں نے کئی مزدور اجرت پر رکھے اور سب کی مزدوری ادا کر دی لیکن ایک مزدور اپنی اجرت چھوڑ کر چلا گیا۔میں نے اس کی مزدوری کوخوب بڑھایا یہاں تک کہ بڑھ کر کافی مال ہو گیا۔ایک مدت کے بعد وہ آیا اورمجھ سے اپنی اجرت مانگی۔میں نے کہا،یہ سب اونٹ،گائے،بکریاں اورغلام جو تم دیکھ رہے ہوتمہارے ہیں۔اس نےکہا:بندہ خدا،مجھ سے مذاق مت کرو۔میں نے کہا:میں تم سے مذاق نہیں کر رہا ہوں۔تب اس نے سارا مال لیا اورہانک کر لے گیا ..... اے اللہ،یہ عمل اگر میں نےمحض تیری رضا کےلیے کیا ہے تو اس کی برکت سے ہماری اس مصیبت کو دور فرما۔‘‘ تب چٹان پوری سرک گئی اور وہ سب نکل کر چلے کئے۔‘‘
Flag Counter