Maktaba Wahhabi

241 - 868
سوال:فوت شدہ نمازوں کی قضا دینے میں ترتیب کا کیا حکم ہے جب کسی کو یاد آئے کہ اس نے فجر ظہر عصر کی نمازیں نہیں پڑھی ہیں؟ جواب:فوت شدہ نمازوں کے متعلق واجب ہے کہ انسان فی الفور ادا کرے اور چاہیے کہ اسی طرح ادا کرے جیسے کہ اللہ تعالیٰ نے فرض فرمائی ہیں،یعنی پہلے فجر پھر ظہر اور پھر عصر۔(مجلس افتاء) سوال:جب کوئی عورت اپنے حیض سے عصر یا عشاء کے وقت میں پاک ہوئی ہو تو کیا اسے اس نماز کے ساتھ ظہر یا مغرب بھی ساتھ پڑھنی چاہیے ؟ جواب:(1) جب کوئی عورت اپنے ایام سے یا نفاس سے عصر کے وقت میں پاک ہوئی ہو تو علماء کے صحیح تر قول کے مطابق اس پر واجب ہے کہ ظہر اور عصر کی دونوں نمازیں ادا کرے،کیونکہ معذور کے لیے ان دونوں نمازوں کا وقت ایک ہی ہے جیسے کہ کوئی مریض ہو یا مسافر اور یہ عورت بھی معذور تھی کہ اس کا ظہر شروع ہونے میں تاخیر ہوئی اور یہی صورت عشاء کے وقت میں ہے کہ اس پر واجب ہے کہ مغرب اور عشاء کی دونوں نمازیں ادا کرے،جیسے کہ اوپر بیان ہوا اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت سے یہی فتویٰ منقول ہے۔(عبدالعزیز بن باز) جواب:(2) اس مسئلہ میں راجح قول یہ ہے کہ ایسی عورت پر صرف عصر ہی کی نماز لازم ہے،اور اس کے لیے ظہر کی نماز واجب ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہے اور اس قسم کے مسائل میں اصل براءۃ الذمہ ہے (یعنی انسان پر ذمے کے علاوہ کچھ نہیں ہے،وہ اس سے بری ہے) نیز نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ "جس نے سورج غروب ہونے سے پہلے عصر کی ایک رکعت پا لی،اس نے عصر کی نماز پا لی۔"[1] اس میں آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ "اس نے ظہر پا لی" اگر اس قسم کے آدمی کے لیے ظہر واجب ہوتی تو آپ ضرور بیان فرما دیتے۔نیز اگر عورت کو ظہر کا وقت شروع ہونے کے بعد حیض شروع ہوئے ہوں تو سے صرف ظہر کی نماز قضا کرنا واجب ہو گی نہ کہ اس کے ساتھ عصر بھی،حالانکہ ظہر کو عصر کے ساتھ جمع کیا جاتا ہے۔اس صورت اور سوال میں بیان کی گئی صورت میں کوئی فرق نہیں ہے۔لہذا راجح یہی ہے کہ ایسی عورت کے ذمے صرف عصر کی نماز ہے جو نص اور قیاس سے ثابت ہے۔اور یہی کیفیت اس عورت کی ہو گی جو عشاء کا وقت نکلنے سے پہلے پاک ہو جائے تو اس کے ذمے صرف عشاء کی نماز ہو گی مغرب اس پر لازم نہیں ہو گی۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال:ایک عورت کو بالفرض ظہر کے وقت ایک بجے ایام مخصوصہ شروع ہو گئے اور اس نے ابھی تک ظہر کی نماز نہیں پڑھی تھی،تو کیا اسے پاک ہونے کے بعد اپنی اس ظہر کی نماز کی قضا دینی ہو گی؟ جواب:اس مسئلے میں علماء کا اختلاف ہے۔بعض کہتے ہیں کہ اس عورت پر یہ نماز دہرانا لازم نہیں ہے جس میں
Flag Counter