Maktaba Wahhabi

319 - 421
عورت آئی اور اس نے کہا: "یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی ہوں اور میں نے اپنا نفس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہبہ کر دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا، نظر اوپر اٹھائی پھر نظر نیچی کر لی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر جھکا لیا۔ جب اس عورت نے یہ دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارہ میں کوئی فیصلہ نہیں کیا تو وہ بیٹھ گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا: "یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی حاجت نہیں ہے تو پھر اس سے میرا نکاح کر دیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: "تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟" اس نے کہا: "نہیں" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اپنے گھر جاؤ شاید تمہیں کوئی چیز مل جائے۔" وہ گیا پھر واپس آ گیا۔ اس نے کہا: "بخدا! مجھے کوئی چیز نہیں ملی" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "دیکھو خواہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہو، وہ گیا اور واپس آ گیا اور اس نے کہا: "بخدا! لوہے کی ایک انگوٹھی بھی نہیں ملی، لیکن میرے پاس صرف یہ تہبند ہے۔" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "وہ تمہارے تہبند کا کیا کرے گی؟" اگر تم اس کو پہنو گے تو اس کے پاس کچھ نہیں ہو گا، اور اگر وہ اس کو پہنے گی تو تمہارے پاس کچھ نہیں ہو گا، وہ شخص بیٹھ گیا۔ جب کافی دیر ہو گئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے واپس جاتے ہوئے دیکھا تو آپ نے اس کو واپس بلانے کا حکم فرمایا۔ جب وہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تمہیں کچھ قرآن یاد ہے؟" اس نے گن کر بتایا کہ اس کو فلاں فلاں سورت یاد ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم ان سورتوں کو زبانی پڑھتے ہو۔ اس نے کہا ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جاؤ تمہیں جو قرآن یاد ہے اس کے سبب میں نے یہ عورت تمہاری ملک میں دے دی۔" (بخاری، رقم: 5087، مسلم، رقم: 1425، سنن ترمذی، رقم: 1116، سنن ابوداؤد، رقم: 2111، سنن نسائی، رقم: 3200، سنن ابن ماجہ، رقم: 1889، موطا امام مالک: 1118، سنن الدارمی، رقم: 2201، مسند احمد: 5/330، 336، سنن دارقطنی: 1/247، سنن کبریٰ بیہقی: 7/144، معرفۃ السنن والآثار بیہقی: 5/271، ابن حبان: 9/403، شرح السنہ بغوی: 9/117، معجم کبیر طبرانی: 6/213، مشکل الآثار: 3/181، شرح معانی الآثار: 3/16) پھر اسلام نے مرد کو یہ حق نہیں دیا کہ وہ بیوی کے دئیے گئے مال میں سے کچھ بھی واپس لے۔ چنانچہ قرآن حکیم میں ہے:
Flag Counter