Maktaba Wahhabi

202 - 645
ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے متکلم ہے ؛ اور اسے بعض اشیاء سے سکوت سے موصوف کیا جاسکتا ہے۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان گرامی القدر ہے: ((الحلال ما أحلہ اللّٰہ فِی ِکتابِہِ، والحرام ما حرّمہ اللّٰہ فِی کِتابِہِ، وما سکت عنہ فہو مِما عفا عنہ ))۔ [1] ’’ حلال وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں حلال قرار دیا ہے، اور حرام وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں حرام قرار دیا ہے، اور جس کے بارے میں چپ رہے وہ معاف ہے۔‘‘ امام احمد رحمہ اللہ اور دیگر ائمہ سلف فرماتے ہیں : ’’ بیشک اللہ تعالیٰ آواز کے ساتھ کلام کرتے ہیں ؛ لیکن ان میں سے کسی ایک نے بھی یہ نہیں کہا کہ یہ معین آواز قدیم ہے۔‘‘ ٭٭٭
Flag Counter