Maktaba Wahhabi

320 - 645
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’اگر دنیا کے ختم ہونے میں صرف ایک دن بھی باقی ہوگاتو اللہ نے اس دن کو اتنا لمبا کر دیں گے یہاں تک کہ ایک آدمی اہل بیت میں سے بھیجیں گے جس کا نام میرے نام سے اور جس کے باپ کے نام میرے باپ کے نام سے مطابقت رکھتا ہوگا۔ وہ زمین کو عدل وانصاف سے بھر دے گہ جیسے وہ ظلم وجور سے بھردی گئی تھی۔‘‘[1] چوتھا جواب :....یہ حدیث جو ذکر کی ہے ‘ اس میں ہے کہ اس کا نام میرے نام کے مطابق اور اس کی کنیت میری کنیت کے مطابق ہوگی۔ اس میں یہ نہیں کہا کہ : اس کا نام میرے نام پر اور اس کے والد کا نام میرے والد کے نام پر ہوگا۔اہل علم نے حدیث کی معروف ترین کتب میں یہ روایت ان الفاظ میں نقل نہیں کی۔ اس رافضی نے حدیث کوکتب احادیث میں وارد اس کے معروف الفاظ میں نقل نہیں کیا ؛ جیسا کہ مسند احمد ؛ سنن ابی داؤد ترمذی اور دوسری کتب حدیث میں ہے۔بلکہ اس نے اپنی طرف سے تراشے ہوئے جھوٹے الفاظ میں نقل کی ہے [تاکہ اپنے مسئلہ پر استدلال کرسکے ]۔ ٭ شیعہ مصنف کا یہ قول کہ : ’’ ابن جوزی نے اپنی سند سے روایت کیا ہے ۔‘‘ ٭ اگر اس سے مراد وہ مشہور عالم ہیں جن کی بہت زیادہ کتب ہیں ؛ یعنی ابو الفرج ابن جوزی ؛ تو پھر یہ آپ پر جھوٹ ہے اور اگر اس سے مقصود ان کا نواسہ یوسف بن قز أوغلی[2] ’’مرأۃ الزمان ‘‘ تاریخ کا مصنف ہے؛ اور جس نے
Flag Counter