Maktaba Wahhabi

255 - 660
يكونوا يستفتحون القراةبِسْمِ اللّٰهِ الرَّ‌حْمَـٰنِ الرَّ‌حِيمِ قال شعبة فقلت لقتادة اسمعته من انس قال نعم ونحن سالناه عنه.)) [1] اوریہی حدیث امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کےفرزندامام عبداللہ بھی مسندکےزیادات میں ابوداودطیالسی کے طریق سے لائے ہیں۔اسی طرح امام اسماعیل بھی اس حدیث کو لائے ہیں(ابوداودطیالسی کے طریق سے اوراسی طرح ابونعیم اصفہانی بھی اس حدیث کو اپنی مستخرج میں لائے ہیں ابوداودطیالسی کے طریق سے جیساکہ حافظ ابن حجررحمۃ اللہ علیہ نے النکت میں ذکرکیاہے۔ (٤):امام مسلم بن الحجاج رحمۃ اللہ علیہ اپنی صحیح میں فرماتے ہیں: ((باب حجة من قال لا يجهر بالبسملة حدثنا محمد بن المثني و ابن بشار كلاهما عن غندر هو محمد بن جعفرقال ابن المثني ثنا محمد بن جعفر قال ثنا شعبة قال سمعت قتادة يحدث عن انس قال صليت مع رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم و ابي بكر و عمر عثمان رضي اللّٰه عنهم فلم اسمع احدامنهم يقرأ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّ‌حْمَـٰنِ الرَّ‌حِيمِ.)) آگے پھرفرماتے ہیں: ((حدثنامحمد بن المثنٰي قال ثناابوداؤد قال ثناشعبة في هذا الاسناد و زاد فقلت لقتادة اسمعت من انس قال نعم و نحن سألناه عنه.)) اس جگہ صحیح مسلم کی حدیث کی سند ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ بعض فضلاءنے امام مسلم کی ایک حدیث میں ایک علت پیش فرمائی ہے جس کی تفصیل کا یہاں موقع نہیں، اس لیےمیں نے بمع سند یہ حدیث ذکرکی ہے اوراس کی سند میں وہ علت بالکل نہیں ہے اورسند صحیح ہے۔ اس حدیث سے بھی واضح طورپر معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اورخلفاءثلاثہ راشدین رضی اللہ عنہم
Flag Counter