Maktaba Wahhabi

473 - 660
تخصیص بیان نہیں ہوئی اس لیے پہلی جگہ میں یہ بیان ہے کہ حرام کے تمام افرادوغیرہ ماکےعموم میں داخل ہیں ہمارے لیے اس نقطہ کو مزیدتقویت اس حقیقت سے بھی ملتی ہے کہ قرآن کریم سورۃ الانعام والی آیت میں فرمایاگیا ہے: ﴿وَقَدْ فَصَّلَ لَكُم مَّا حَرَّ‌مَ عَلَيْكُمْ﴾ یعنی حالانکہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں حرام کے متعلق تفصیل کے ساتھ سمجھایاہے، لیکن جب کہ ہم دیکھتے ہیں کہ یہ سورۃ انعام مکی ہے اوراس میں زیربحث آیت سےپہلے ’’ميتة ولحم الخنزير‘‘وغیرہماکی حرمت کاتذکرہ موجودہی نہیں بلکہ اس آیت کے دوسرے رکوع کےبعدان محرمات کاتذکرہ کیاگیا ہے اسی طرح کچھ حرام اشیاء کاذکرسورۃ نحل کےآخرمیں کیاگیاہے لیکن سورۃنحل سورۃانعام کے بعدنازل ہوئی ہے۔ ان دونوں سورتوں کے علاوہ دوسری کسی بھی مکی سورۃ میں ان کا(حرمت)ذکرنہیں۔ زیربحث آیت: ﴿وَقَدْ فَصَّلَ لَكُم مَّا حَرَّ‌مَ عَلَيْكُمْ إِلَّا مَا اضْطُرِ‌رْ‌تُمْ إِلَيْهِ﴾ کامطلب ہوگاکہ حالانکہ اللہ تبارک و تعالیٰ تمہیں حرام اشیاء کے متعلق تفصیل سےسمجھارہا ہے اورسمجھائے گایعنی یہاں ماضی بمعنی مستقبل کے ہے اورکلام عرب میں ایسا مستقبل کافعل جس کا وقوع یقینی ہواس کے لیے ماضی کا فعل استعمال کرتے ہیں، یعنی ایسے آنے والےکام کا وقوع ایسا یقینی ہوتا ہے کہ گویاوہ ہوچکا ہے۔ مثلاً: ﴿أَتَىٰٓ أَمْرُ‌ ٱللَّهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ﴾ (النحل:١) ’’اللہ کا حکم آپہنچاپس تم اس میں جلدی نہیں کرو۔ ‘‘ وغیرہمامن الآیات یعنی مقصدیہ ہواکہ تمہیں اپنے خیال کے مطابق حلال شے کوحرام قراردینے کا اختیارنہیں بلکہ اللہ تبارک و تعالیٰ وقتاًفوقتاًحرام وحلال کے متعلق بیان دیتا رہتا ہےاوردیتارہےگا، تمہیں اس مسئلہ کے متعلق بھی ارشادربانی کامنتظررہنا چاہئےجسے اس سے پہلے حرام کیاگیا ہے اس کو سمجھیں اورجس کے متعلق بعدمیں آگاہی معلوم ہواس کے
Flag Counter