Maktaba Wahhabi

547 - 660
اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےکلام کوبھی قرآن نے حدیث کہاہے: ﴿وَإِذْ أَسَرَّ‌ ٱلنَّبِىُّ إِلَىٰ بَعْضِ أَزْوَ‌ٰجِهِۦ حَدِيثًا﴾ (التحريم:٣) ’’اوريادکرجب نبی( صلی اللہ علیہ وسلم )نے اپنی بعض بیویوں سےایک پوشیدہ بات کہی۔‘‘ حدیث شریف میں بھی حدیث کا لفظ قرآن وحدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے استعمال ہواہے لہٰذا اہلحدیث کامطلب ہواقرآن وحدیث پرعمل کرنے والے۔ یاد رہےکہ یہ لفظ صرف امتیاز کے لیے ہے نہ کہ فرقہ بندی کے لیے ۔ اصل میں ہمارانام صرف مسلم ومسلمون ہے باقی ایک غیر مسلم کوکس طرح پتہ پڑے کہ کون حق پر ہے تو اس کے لیے آسان راستہ یہ ہے کہ آج قرآن اوراحادیث صحیحہ کے تراجم، سندھی، اردواورانگریزی زبانوں میں ہوچکے ہیں۔ ایک غیرمسلم منصف مزاج تعصب ترک کرکےخالی الذہن محض حق کی تلاش اورصحیح راستہ معلوم کرنے کی خاطران قرآن وحدیث کے تراجم کامطالعہ کرےاس کوخودمعلوم ہوسکتا ہے کہ حق کس طرح آیاحنفی طرف، یامالکی ، شافعی یاحنبلی کی طرف یابریلوی یادیوبندیت کی طرف یاکسی اورفرقہ کی طرف اسی طرح غیرجانبدارہووہ دین کےان سرچشموں کامطالعہ کرےگاتوان شاءاللہ اس کوحق معلوم ہوجائے گااورقرآن میں وعدہ کیاگیا ہے کہ جواللہ کے راستہ کوحاصل کرنے کی کوشش کرےگااللہ تعالیٰ ضروراس کودنیا کاراستہ دکھائے گا۔ ﴿وَٱلَّذِينَ جَـٰهَدُوا۟ فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَمَعَ ٱلْمُحْسِنِينَ﴾ (العنكبوت:٦٩) ’’اورجولوگ ہماری راہ میں سختیاں برداشت کرتے ہیں ہم انھیں اپنی راہیں ضروردکھاتے ہیں یقیناًاللہ تعالیٰ نیکوکاروں کاساتھی ہے۔،، بہرحال حق کے متلاشی کوکسی فرقہ کی طرف دیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ براہ راست قرآن وحدیث کامطالعہ کرےاوران تمام فرقوں کاقرآن وحدیث سےموازنہ کرے۔ و اللّٰہ اعلم بالصواب!
Flag Counter