Maktaba Wahhabi

26 - 421
سامنے پیش کر دیا۔ اور یہ وہ حقوق ہیں جو مسلمان کو بھی دئیے جائیں گے اور دوسری اقوام کو بھی، دوستوں کو بھی اور دشمنوں کو بھی یہاں تک کہ جمادات، نباتات اور حیوانات کو بھی اس کے جائز حقوق دئیے جائیں گے۔ اس قسم کے بے شمار حقوق قرآن و حدیث میں موجود ہیں، کیونکہ اسلام خاتم الادیان ہے، ان حقوق کی تشریحات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی احادیث میں چودہ سو سال پہلے بیان فرمائی تھیں اور مسلمان ابھی تک ان کو اپنائے ہوئے ہیں، لیکن اس مادی دور میں مال کی محبت نے لوگوں کو کچھ ایسا بنا دیا ہے کہ ایک مسلمان مسلمان کہلاتے ہوئے ان تمام حقوق و فرائض اور اخلاق نبوت کو بھول گیا ہے۔ جمادات سے انسان تک کے حقوق قرآن و سنت میں بکھرے پڑے ہیں، احقر نے ان کو مختلف کتابوں سے اکٹھا کر کے اس کتاب میں جمع کر دیا ہے جو حقوق و فرائض کی ایک دستاویز کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ اور اس میں مختلف ابواب بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ قارئین کرام اس کتاب کے مطالعہ سے یہ ذہن نشین کر لیں گے کہ انسانی حقوق جن کے دعوے موجودہ دور میں مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے کیے جاتے ہیں، وہ غلط ہیں بلکہ یہ حقوق موجودہ تنظیموں سے بھی زیادہ اسلام نے انسان کو چودہ سو سال پہلے دیے ہیں۔ مجھے یہ بھی امید ہے کہ قرآن و سنت اور آثار صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے احقر نے جو کچھ اس کتاب میں ترتیب دیا ہے، قارئین اس کو پسند فرمائیں گے۔ (اسأل اللّٰه تعاليٰ ان يجعله عملاً صالحاً خالصاً بوجه الكريم، ان يتجاوز عني في كل هفوة صدرت بغير قصد مني، انه كريم عليم قدير، وبالاجابة جدير) محتاج دعا: (حکیم) محمود احمد ظفر، سیالکوٹ 4 نومبر 2006ء / 11 شوال المکرم 1427 ھ
Flag Counter