Maktaba Wahhabi

85 - 421
عزت و آبرو جو اس کا ایک بنیادی حق تھا، اس کی حفاظت کے لیے کیا، کیونکہ ایک مومن کی عزت و آبرو اس کی فضیلت کا ایک جز ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس تمام کائنات میں اپنے فضل و احسان سے دی۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے نسب کی بھی حفاظت فرمائی اور نسب کی حفاظت کا نکاح کو ذریعہ بنایا۔ چنانچہ ایک مسلمان اپنے باپ کے سوا اور کسی کی طرف اپنے ولدیت کو منسوب نہیں کر سکتا یہاں تک کہ ایک عورت بھی اپنے نکاح کے بعد اپنے والد کی طرف ہی اپنے آپ کو منسوب کرے گی۔ مختصر یہ کہ اسلام نے ایک بندہ مومن کی عزت و آبرو کا پورا تحفظ کیا ہے بلکہ یہاں تک کیا: (فابذني من اذل عبدي المومن) (حدیث قدسی) "جو شخص میرے مومن بندے کو ذلیل کرے اس نے گویا مجھ سے جنگ کی۔"
Flag Counter