Maktaba Wahhabi

179 - 406
نہیں کہا۔ ہاں ہمارے چھوٹی عمر کے لوگوں نے ایسا کچھ کہا ہے۔ [1] یہ حدیث جیسا کہ ظاہر ہے انصار کے فضائل میں سے ہے اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انصار سے محبت ظاہر ہوتی ہے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کا یہ فرمانا کہ ’’ہم نے صبر نہ کیا‘‘ یہ صرف ان کی رائے ہو سکتی ہے تو اسے تمام صحابہ کرام رضی الله عنہم پر حجت نہیں بنایا جا سکتا۔ آپ سے اس قول میں خطا بھی ہو سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ کسی بھی شارح حدیث نے ان زیادہ الفاظ پر کوئی توجہ نہیں دی۔ ٭یہ بات شرعا اور عقلاً جائز نہیں کہ کسی صحابی کا ایسا قول جس سے جرح و تنقید کا کوئی پہلو نہ نکلتا ہو، اسے مدح صحابہ میں وارد تمام آیات اور احادیث اور خصوصاً مدح انصار کے مقابلہ میں حجت مان لیا جائے۔ ٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ ’’فاصبروا ....‘‘ اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ اگر انہوں نے صبر نہ کیا تو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے حوض پر نہیں ملیں گے۔ یہاں پر لفظ ’’حتیٰ‘‘ بمنزلت ’’الی‘‘ ہے یہاں پر کوئی شرطیہ لفظ استعمال نہیں کیا گیا۔ یوں نہیں کہا گیا کہ اگر تم صبر کرو گے تو مجھ سے حوض پر ملو گے۔ تاکہ یہ لفظ ان کی مدح میں طعنہ نہ بن سکے۔ ٭ شاید کہ حضرت انس کے اس فرمان کا مقصد ان کی قوم کا پہلے مرحلہ میں خلافت سے متعلق موقف اور مہاجرین سے تنازع ہے۔ اس کی تائید اس سے بھی ہوتی ہے جو واقعہ حضرت انس نے حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہما سے نقل کیا ہے کہ انصار کا ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے علیحدگی میں گفتگو کرنے لگا، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ مجھے ایسے عامل نہیں بنائیں گے جیسے فلاں کو بنایا ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میرے بعد اپنے اقارب کی ترجیح جو دیکھو گے۔ پس تم صبر کرنا حتیٰ کہ حوض پر مجھ سے آ ملو۔‘‘[2] خصوصاً جب کہ حدیث میں وارد لفظ ’’اثرۃ‘‘ کا معنی ترجیح دینا اور امور دنیا کو خاص کرنا ہے۔ ٭حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ کا یہ فرمان ’’انک لا تدری ما احدثنا بعدہ‘‘ اس میں ان کے مابین پیش آنے والی جنگوں کی طرف اشارہ ہے۔ آپ ان کے انجام سے خوفزدہ تھے۔ یہ آپ کے علم و فضل کا کمال تھا اور یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ان جنگوں میں شریک تھے۔ تو پھر یہ خطاب اس تنقید نگار کی سمجھ کے مطابق حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بھی لازمی طور پر شامل ہے۔ تو آپ کا شمار بھی ان لوگوں میں ہو گا جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نئی ایجادات کیں ۔ لیکن واجب البیان حق
Flag Counter