Maktaba Wahhabi

262 - 406
پوری امت کا اجماع ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ فَإِذَا انْسَلَخَ الْأَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِينَ حَيْثُ وَجَدْتُمُوهُمْ وَخُذُوهُمْ وَاحْصُرُوهُمْ وَاقْعُدُوا لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ فَخَلُّوا سَبِيلَهُمْ إِنَّ اللّٰهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ ﴾ [التوبۃ: ۵] ’’پس جب حرمت والے مہینے نکل جائیں تو ان مشرکوں کو جہاں پاؤ قتل کرو اور انھیں پکڑو اور انھیں گھیرو اور ان کے لیے ہر گھات کی جگہ بیٹھو، پھر اگر وہ توبہ کر لیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو ان کا راستہ چھوڑ دو۔ بے شک اللہ بے حد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔‘‘ اور ارشاد ربانی ہے: ﴿ فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَنُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ﴾ [التوبۃ: ۱۱] ’’پس اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں تو دین میں تمھارے بھائی ہیں ، اور ہم ان لوگوں کے لیے آیات کھول کر بیان کرتے ہیں جو جانتے ہیں ۔‘‘ ان دو آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ توبہ کے قبول ہونے اور اسلام میں داخل ہونے کے لیے نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا لازمی شرائط ہیں ۔ ان دونوں چیزوں کے مابین کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’جو کوئی زکوٰۃ ادا نہ کرے اس کی کوئی نماز قبول نہیں ہوتی۔ تمہیں نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔‘‘ اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : ﴿ فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَ ﴾[التوبۃ: ۱۱] ’’پس اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں تو دین میں تمھارے بھائی ہیں ۔‘‘ اس آیت میں اہل قبلہ کے خون کو حرام قرار دیا گیا ہے اور اس کا تقاضا یہ ہے کہ جب وہ نماز کے قیام یا زکوٰۃ کی ادائیگی میں خلل ڈالیں تو ان سے جنگ کرنا حلال ہو جائے گا، حتیٰ کہ وہ مکمل طور پر زکوٰۃ ادا کرنے لگ جائیں ۔ اسی سبب نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو مانعین زکوٰۃ سے جنگ پر ابھارا۔ ابن کثیر رحمہ اللہ اس پرتبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں : ’’ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مانعین سے جنگ کرنے کے لیے اس آیت پر اعتماد کیا تھا اور اس جیسی دوسری آیات پر بھی۔ کیونکہ ان آیات میں ان لوگوں سے جنگ کرنا ان افعال کے
Flag Counter