Maktaba Wahhabi

264 - 406
٭.... ظاہر میں لگتا ہے کہ یہ تنقید نگار یہ بات نہیں جانتا کہ شیعہ اور اہل سنت کی کتابوں میں یہ بات ثابت ہے کہ زکوٰۃ مکمل طور پر نماز کی طرح ہے اور یہ مسلمہ بات ہے جسے کتاب و سنت کے دلائل کی تائید حاصل ہے کہ تارک نماز کو قتل کیا جائے گا۔ تو آپ نے زکوٰۃ پر بھی نماز والا حکم لگایا، کیونکہ ان دونوں کے احکام یکجا بیان ہوئے ہیں ۔ اپنے وقت کا محقق و محدث ایک مشہور شیعہ عالم محمد الحر العاملی اپنی کتاب ’’وسائل الشیعہ‘‘میں کہتا ہے: اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب قرآن مجید میں نماز کو زکوٰۃ کے ساتھ ملا کر بیان فرمایا ہے: نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو۔‘‘ جو کوئی نماز تو پڑھتا ہو مگر زکوٰۃ نہ دے، تو گویا اس نے نماز بھی نہیں پڑھی۔‘‘ [1] اہل تشیع کے رئیس المحدثین اپنی کتاب ’’من لا یحضرہ الفقیہ‘‘ میں روایت کرتے ہیں ، یہ کتاب مشہور اور معتمد کتب اربعہ میں سے ایک ہے، جو کہ فروع اور اصول میں امامیہ مذہب کا مرجع سمجھی جاتی ہے، اس میں وہ کہتا ہے کہ ابو عبداللہ علیہ السلام نے فرمایا: جس نے زکاۃ کا ایک قیراط بھی روکا تو وہ نہ ہی مومن ہے اور نہ ہی مسلم۔ یہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا مقصد ہے: ﴿ حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ () لَعَلِّي أَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ ﴾ [المومنون: ۹۹۔۱۰۰] ’’یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پاس موت آتی ہے تو کہتا ہے: اے میرے رب! مجھے واپس بھیجو۔ تاکہ میں جو کچھ چھوڑ آیا ہوں اس میں کوئی نیک عمل کرلوں ۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے ایسے آدمی کی نماز قبول نہیں ہوتی۔ ابو جعفر سے روایت ہے ، فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے کہ اچانک فرمایا: اے فلاں بن فلاں ! تم کھڑے ہو جاؤ، اے فلاں بن فلاں ! تم کھڑے ہو جاؤ۔ حتیٰ کہ آپ نے پانچ افراد کو وہاں سے نکال دیا اور فرمایا: ہماری مساجد سے نکل جاؤ یہاں پر نماز نہ پڑھنا اس لیے کہ تم زکوٰۃ ادا نہیں کرتے۔ ابو بصیر نے ابوعبداللہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے فرمایا: ’’ جو کوئی ایک قیراط بھی زکوٰۃ روکے تو اسے چاہیے کہ وہ یہودی مرے یا عیسائی۔‘‘ یہ دلائل اس مسئلہ میں صرف کفایت ہی نہیں کرتے بلکہ صراحت کے ساتھ اس کے قتل کو جائز بھی کہتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے آباء سے صراحت کے ساتھ روایات نقل کی ہیں ۔ ابان بن تغلب کہتا ہے کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا: اسلام میں دوقتل اللہ تعالیٰ کی طرف سے حلال ہیں ۔ ان میں کوئی اس
Flag Counter