Maktaba Wahhabi

393 - 406
’’ بنی اسرائیل ننگے غسل کرتے اور ایک دوسرے کی شرمگاہ کو دیکھتے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام اکیلے غسل کرتے۔ تو لوگوں نے کہا کہ اللہ کی قسم! موسیٰ علیہ السلام کو ہمارے ساتھ غسل کرنے سے روکنے والی صرف یہ چیز ہے کہ آپ کو ہر نیا کی بیماری ہے۔ پھر ایک مرتبہ آپ غسل کرنے گئے آپ نے اپنے کپڑے اتار کرایک پتھر پر رکھے وہ پتھر آپ کے کپڑے لے کر بھاگ کھڑا ہوا اور موسیٰ علیہ السلام اس کے پیچھے دوڑے اور فرماتے جاتے تھے: ’’اے پتھر میرے کپڑے دے ، میرے کپڑے دے۔‘‘ یہاں تک کہ بنی اسرائیل نے موسیٰ کی شرمگاہ کو دیکھ لیا اور انہوں نے کہا:’’ اللہ کی قسم موسیٰ علیہ السلام کو تو کوئی بیماری نہیں ‘‘تو پتھر بھی کھڑا ہوگیا۔ موسیٰ علیہ السلام نے اسے دیکھا اپنے کپڑے لئے اور پتھر کو مارنا شروع کردیا۔‘‘ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : اللہ کی قسم! اس پتھر پر موسیٰ علیہ السلام کی ضرب کے چھ یا سات نشانات موجود تھے۔‘‘ کہتے ہیں : آپ دیکھ رہے ہیں کہ اس حدیث میں جو محال اور عقلاً ممتنع باتیں وارد ہوئی ہیں ۔ اس بات کی تشہیر کرنا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنے قوم کے لوگوں کے سامنے اپنی شرمگاہ ظاہر کی، ہر گز جائز نہیں ۔ یہ آپ کی شان میں کوتاہی اور مقام ومرتبہ سے گراوٹ ہے۔ خصوصاً جب کہ لوگوں نے اس حال میں دیکھا ہو کہ وہ ننگے پتھر کو آوازیں لگاتے دوڑ رہے ہوں اور وہ نہ ہی سنتا ہو اور نہ ہی دیکھتا ہو۔ پتھر میرے کپڑے اور پھر لوگوں کے سامنے ایسے ننگے جاکھڑے ہوں ، اور پتھر کو مار رہے ہوں ، اور لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہوں ، اور آپ کا سترکھلا ہوا ہو جیسے کوئی مجنون ہو اور اس کی بنیاد پریہ خیال کرنا کہ بنی اسرائیل حضرت موسیٰ علیہ السلام کو نامرد سمجھتے تھے، یہ بات ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے علاوہ کسی نے بھی نقل نہیں کی۔ جواب: ....یہ قصہ امام صادق رحمہ اللہ نے بھی روایت کیا ہے، کہتے ہیں : ’’ بنو اسرائیل کہا کرتے تھے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام مرد نہیں ہیں اور موسیٰ علیہ السلام جب نہانے کا ارادہ کرتے تو ایسی جگہ پر چلے جاتے، جہاں لوگ آپ کو نہ دیکھ سکتے ہوں ۔ ایک دن آپ نہر کے کنارے نہا رہے تھے اور آپ نے اپنے کپڑے ایک پتھر پر رکھے ہوئے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے پتھر کو حکم دیا، تو وہ آپ سے دور ہوگیا، حتیٰ کہ بنی اسرائیل نے دیکھ لیا، اور وہ سمجھ گئے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام ویسے نہیں ہیں جیسے وہ سمجھتے تھے، اسی بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ يٰٓاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَى فَبَرَّأَهُ اللّٰهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللّٰهِ
Flag Counter