Maktaba Wahhabi

47 - 406
’’جمہور امت؛اور سلف و خلف کے سواد اعظم کی یہ مبارک سنت رہی ہے کہ وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے لیے رضامندی کا اظہاراوراللہ تعالیٰ سے رحمت و مغفرت اور معافی کی دعا کرتے رہے ہیں ۔ جیساکہ اللہ تعالیٰ نے اس جانب ہماری راہنمائی فرمائی ہے۔فرمان الٰہی ہے: ﴿وَالَّذِينَ جَاءُوا مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلًّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ﴾(الحشر:۱۰) ’’اور جو ان کے بعد آئے، وہ کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہمیں اور ہمارے ان بھائیوں کو بخش دے جنھوں نے ایمان لانے میں ہم سے پہل کی اور ہمارے دلوں میں ان لوگوں کے لیے کوئی کینہ نہ رکھ جو ایمان لائے، اے ہمارے رب ! یقیناً تو بے حد شفقت کرنے والا، نہایت رحم والا ہے۔‘‘ [1]
Flag Counter