Maktaba Wahhabi

652 - 660
علاتی بھتیجاعصبہ75 علاتی بھتیجی محروم 2ماموں زادمحروم سوال:کیافرماتے ہیں علماءکرام اس مسئلہ میں کہ بنام محمدبلال فوت ہوگئے ہیں جس نےورثاء میں ماں، بھائی، بہن، اخیافی بہن، بیوی مگرمنکوحہ مدخولہ ہے۔ بتائیں کہ شریعت محمدی کےمطابق ہرحق دارکوکتناحق ملےگا؟بینواتوجروا. الجواب بعون الوھاب: معلوم ہوناچاہیےکہ پہلے فوتی کی ملکیت سےکفن دفن کاخرچہ پورا کیاجائےگااس کےبعدقرضہ ہےتواس کواداکیاجائےگاپھراگر وصیت ہےتواس کوبھی ثلث مال سےاداکیا جائےگاپھرمنقول خواہ غیرمنقول کوایک روپیہ قراردےکراس کےورثاء میں اس طرح تقسیم کی جائےگی۔ فوتی: محمدبلال ملکیت1روپیہ وارثاء:ماں2آنے8پائی، بیوی 4آنہ، بھائی2پائی6آنہ، بہن1پائی3آنہ، اخیافی بہن محروم۔ باقی ایک پائی بچے گی اس کے تین حصے کرکےان میں سےدوحصےمذکوکواورایک مئونث کودیاجائےگا۔ هذاهوعندي والعلم عندربي سوال:کیافرماتے ہیں علماءدین اس مسئلہ میں کہ محمدکریم شاہ فوت ہوگاجس کی ملکیت جائیداد، زیوراورنقدی کی صورت میں بینک میں رکھی ہوئی ہےجس کےورثاء میں ایک بیٹی4بھائی، دوبہنیں ہیں جبکہ بیٹی کاکہنا ہے کہ ابو نے مذکورہ ملکیت میں سےمجھے کچھ ہبہ کیا ہے۔ وضاحت کریں کہ شریعت کےمطابق ہرایک کوکتناحصہ ملےگا؟
Flag Counter