Maktaba Wahhabi

284 - 406
خالد بن القاسم المدائینی نے نقل کیا ہے، اور اس کی سند سے علوان بن داؤد کو ساقط کیا ہے، حدیث لیث سے عالی سند والی روایت بھی مجھے ملی ہے، اس میں علوان کا ذکر ہے۔ پھر اس کی تائید میں وہ عالی اسناد بھی ذکر کی ہیں جو محمد بن رمع نے لیث سے اور اس نے علوان سے روایت کی ہے۔[1] میں کہتا ہوں : یہ محمدبن رمح رحمہ اللہ ثقہ اور ثبت ہے۔ یہ چار ثقہ راوی اس مداینی کی مخالفت کرتے ہیں ، کیونکہ وہ کذاب ہے۔ لہٰذا اب اس باب میں کوئی شک باقی نہیں رہا کہ علوان کی روایت کردہ حدیث ضعیف ہے اور علوان جھوٹا اور منکر الحدیث ہے۔ جیسا کہ ہم نے پہلے بتایا ہے کہ وہ ضعیف اورمنکر الحدیث ہے۔ ان سابقہ وجوہات کی بنا پر محدثین کی ایک جماعت کا اس اثر کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے، ان میں سے ایک امام حافظ عقیلی ہیں جنہوں نے الضعفاء میں ، امام ذہبی نے المیزان میں ، اور حافظ ابن حجر نے اللسان میں بیان کیا ہے، جیسا کہ پہلے گزر چکا۔ ٭٭٭
Flag Counter