Maktaba Wahhabi

138 - 281
معاملہ اﷲ کے ہاتھ میں ہے۔ ’’ من کان اللّٰہ کان اللّٰہ لہ ‘‘ جو اﷲ کا بن جائے گا، اﷲ اس کا بن جائے گا۔ اﷲ تعالیٰ ظاہری وسائل کا محتاج نہیں: تو اﷲ رب العزت کو تمہارے ان ظاہری وسائل کا کوئی احتیاج نہیں ، اس کا فرمان ہے: { وَ اَعِدُّوْا لَھُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّۃٍ } [الأنفال:60] ’’دشمن کے مقابلے میں تم جو قوت تیار کر سکتے ہو، کرو۔‘‘ جو تمہارے بس میں ہے، اس سے زیادہ کے تم مکلف نہیں ہو، جو تمہاری طاقت اور تمہارے بس میں ہے، وہ تیاری کر لو، اس میں اگر کمی ہوگی، وہ کمی تمہاری کمزوری نہیں ہے، جو کر سکتے ہو کر لو، ہاں یہ فرمایا کہ { ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ کَآفَّۃً} [البقرہ:208] اس دین میں پورے آجاؤ، یہ دین کا رنگ ہے، دین کے اوامر میں پورے آجاؤ، اس میں کوئی کوتاہی نہ ہو، یہ کمی کمی شمار ہوگی، وہ کمی شمار نہیں ہوگی، دشمن کے مقابلے میں جو تیاری ہے، اس میں اگر کمی رہ جائے، وہ شمار نہیں ہوگی، وہ کمی تو ہے ہی نہیں۔ ہاں اگر یہاں کمی رہ گئی، یہ شمار ہوگی، جس کی تم کو سزا مل سکتی ہے، دین اسلام میں دو جنگیںہیں، ایک جنگ احد اور دوسری جنگ حنین، دونوں میں کمی واقع ہوگئی، جنگ احد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی ہوگئی، اطاعت امیر سے پہلو تہی ہوگئی اور جنگ حنین میں سب کچھ تھا، لیکن ایک گھمنڈ آگیا کہ ہمیشہ دشمن کے مقابلے میں ہم تھوڑے ہوتے ہیں، دشمن زیادہ ہوتا ہے پھر بھی ہم فتح یاب ہوتے ہیں، آج تو ہم بہت زیادہ ہیں، آج تو ہماری تعداد زیادہ ہے، فرمایا: {وَّ یَوْمَ حُنَیْنٍ اِذْ اَعْجَبَتْکُمْ کَثْرَتُکُمْ} [التوبۃ: 25]
Flag Counter